Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ - یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

31 مجھے رہنی بقایاجات کی وجہ سے گھر سے نکالا جا رہا ہے۔ میں کیا کر سکتا ہوں

کونسل اسٹاک ٹرانسفر، کا مطلب ہے کہ آپ کونسل کے محفوظ کر ایہ دار سے اپنی حیثیت تبدیل کرکے کسی رجسٹرڈ سوشل مالک مکان کے ضمانت شدہ کرایہ دار بن رہے ہیں۔ اس سے پہلے کہ یہ منتقلئ حیثیت عمل میں آئے آپ کے نئے مالک مکان کو نیا ضمانت شدہ معاہدہ کرایہ داری پیش کرنے سے متفق ہو نا چاہیے۔

آپ کے حقوق کی وضاحت نئے معاہدہ کرایہ داری میں کی جاتی ہے، جن میں کرایے اور کسی دیگر تبدیلی کی تفصیلات، اضافہ کرایے کی وقوع پذیری اور کسی تبدیلی کے بارے میں کرایہ دار کو دیے جانے والے نوٹس کی تفصیلات بیان کی جاتی ہیں۔ اس میں مالک مکان کی ذمہ داریوں کی وضاحت ہونی چاہیے اور جائداد کے استعمال اور اس کی آرائشی اور مرمتی کیفیت کے بارے میں آپ کی ذمہ داریوں کا بھی بیان ہونا چاہیے۔ اگر آپ کو کونسل سے مکان ' خریدنے کا حق" حاصل ہے تو منتقلی کے بعد بھی آپ کو اپنا گھر خریدنے کا حق حاصل رہے گا۔ اسے "محفوظ حق خریداری" ('Preserved Right to Buy') کہتے ہیں۔

یہاں تک کہ اگر آپ "محفوظ حق خریداری" نہیں بھی رکھتے تو بھی آپ "رائٹ ٹو اکوائر" (حق حصول رہائش) رکھتے ہیں۔ رائٹ ٹو اکوائر رجسٹرڈ سوشول مالک مکانوں کے کرایہ داروں کو قانونی حق عطا کرتا ہے کہ اپنا گھر مقامی مقتدرہ کے علاقے کے اعتبار سے 9,000 پاؤنڈ سے 16,000 پاؤنڈ تک کی رعایت کے فائدے کے ساتھ خریدیں۔

اس اسکیم کا اطلاق ان مکانوں پر ہوتا ہے جو 1 اپریل 1997 کے بعد مقامی مقتدرات سے رجسٹرڈ سوشل مالکانِ مکان کو منتقل ہوئے ہیں، جو بعض مستثنیات سے مشروط ہیں اور اس میں چھوٹی دیہی آبادیوں کے مکانات بھی شامل ہیں۔ اس اسکیم کا اہل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ آپ سرکاری سیکٹر کے کرایہ دار کی حیثیت سے دو سال گزار چکے ہوں۔

اگر آپ کونسل اسٹاک ٹرانسفر یا رہائش کے کسی اور پہلو کی طرف سے فکر مند ہیں تو ہم سفارش کریں گے کہ آپ اختصاصی صلاح حاصل کرنے کے لیے ہمارے رہائشی امور کے کسی مشیر سے بات کریں۔

واپس اوپر جائیں