Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

30 مجھے کرایہ کے بقایاجات کی وجہ سے گھر سے نکالا جا رہا ہے۔ میں کیا کر سکتا ہوں

اگرآپ کے مالک مکان نے آپ کے مکان کا معائنہ کر لیا ہو اور اس سے متفق ہو کہ مکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے تو اسے ٹوٹ پھوٹ کے لیے محفوظ ضمانتی رقم واپس کر دینی چاہیے۔ اگر آپ کا مالک مکان یہ دعوی کرتا ہے کہ آپ کسی نقصان کے لیے ذمہ دار ہیں تو آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس نے سامانوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے۔

اگر آپ کا مالک مکان یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کوئی معمولی ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے تو آپ کو اس سے بحث کرنی چاہیے کہ اسے معقول سطح کی ٹوٹ پھوٹ کی توقع تو کرنی ہی چاہیے (تا وقتیکہ کہ معاہدہ کرایہ داری میں اس کی وضاحت نہ کی گئی ہو کہ ٹوٹ پھوٹ سے آپ کی ضمانتی رقم کی واپسی مخدوش ہو جائےگی)۔

اگر آپ کا مالک مکان ضمانتی رقم اپنے پاس رکھے رہتا ہے تو آپ کو چاہیے کہ اس سے تحریری طور پر یہ مطالبہ کریں کہ وہ چودہ د دن کے اندر آپ کی ضمانتی رقم واپس کر دے۔ آپ کو یہ بھی لکھنا چاہیے کہ اگر مالک مکان ضمانتی رقم واپس نہیں کرتا تو آپ اس کی وصولی اسمال کلیمز کورٹ (چھوٹے مطالبات کی عدالت) سے کر یں گے۔

اگر آپ مکان کی حالت سے متعلق مالک مکان کے بیان سے مطمئن نہ ہوں تو آپ کو اپنے معاہدہ کرایہ دار ی میں دیکھ کر یہ پتہ لگانا چاہیےکہ :

  • پہلی بات،کیا کوئی ایسی بات ہے جس کی روسے مالک مکان کو ٹوٹ پھوٹ کےلیے جمع کردہ ضمانتی رقم روکنے کی اجازت ہو ؛ اور
  • دوسری بات یہ کہ کیا وہ چیزیں جن کے لیے مالک مکان نے ضمانتی رقم روکی ہے خاص طور پر ان کا ذکر کیا گیا ہے۔

تا وقتیکہ معاہدے میں ان میں سے کسی بھی سامان کا ذکر نہ کیا گیا ہو آپ کے مالک مکان کو آپ کی ضمانتی رقم روکنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ تاہم، ضمانتی رقم کے بدلے ایک ماہ کا کرایہ روکنا غیر قانونی ہے۔ اگر آپ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو قانونی مشورہ حاصل کرنا چاہیے۔

اگر آپ کو روکی گئ ضمانتی رقم یا رہائش کے کسی دیگر پہلو ؤں سے نمٹنے میں مدد درکار ہو تو ہم یہ سفارش کریں گے کہ آپ اختصاصی صلاح حاصل کرنے کے لیے ہمارے رہائشی امور کے کسی مشیر سے بات کریں۔

واپس اوپر جائیں