Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

29 مجھ پر کرایے کے بقایاجات چڑھے ہوئے ہیں۔ میرے کیا حقوق ہیں؟

اگر آپ کے پاس رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہ ہو تو آپ بے گھر ہیں اور آپ کو اپنی مقامی کونسل سے مدد طلب کرنے کا حق ہے۔ انہیں آپ کے بے گھری کے دعوے پر غور کرنا اور اگر وہ سمجھتے ہوں کہ آپ اہل ہیں تو مدد فراہم کرنا چاہیے۔

جوں ہی آپ کو یہ خیال آئے کہ آپ بے گھر ہیں آپ کو فوراً مقامی کونسل سے رابطہ کرنا چاہیے۔ آپ کو بے گھری کا درخواست فارم بھرنے کی ضرورت ہوگی اور ہو سکتا ہے کہ کونسل کے دفتر میں آپ کا انٹرویو لیا جائے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی درخواست میں حقیقت حال لکھ دیں ورنہ آپ قابل سزا جرم کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔ اس مرحلے پر رہائش کے لیے آپ کونسل کی فہرست انتظار میں شمولیت کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔

اگر آپ بے گھر ہیں اور 'فوری و ترجیحی ضرورت مند ' ('priority need') ہیں تو کونسل کو کوشش کر کے آپ کو اس وقت تک کے لیے ہنگامی رہائش فراہم کرنی چاہیے جب تک کہ وہ آپ کی بے گھری سے متعلق درخواست پر کوئی فیصلہ نہ کر لے۔ آپ کو "فوری اور تر جیحی ضرورت مند" کی فہرست میں رکھا جائےگا بشرطیکہ:

  • آپ حاملہ ہوں؛
  • آپ کے بچے ہوں؛
  • آپ عمر رسیدہ ہوں؛ یا
  • آپ کسی اعتبار سے خطرے کی زد پر ہوں۔

کونسل کو ان اسباب کی تحقیق کرنی چاہیے جن سے آپ بے گھر ہوئے ہیں۔ یہ کام وہ فوراً کر سکتے ہیں یا آپ سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ بعد کی کسی تاریخ میں دفتر میں حاضر ہوں۔ کونسل کو کوئی فیصلہ کرنے میں عموماً 33 ایام کار کی ضرورت ہوتی ہے۔

کونسل کو چاہیے کہ آپ کو اپنے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر ے۔ اگر آپ سمجھتے ہوں کہ کونسل سے کوئی فیصلہ کرنے میں غلطی ہوئی ہے تو آپ اس سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ اگر کونسل یہ فیصلہ بھی کر لے کہ آپ امداد کے اہل نہیں ہیں تو بھی کونسل کا یہ قانونی فرض ہے کہ آپ کی بے گھری کے مسئلے میں مدد کرنے کی کوشش میں آپ کو مشورہ دے۔

اگر آپ کو بے گھری یا رہائش کے کسی دیگر پہلو ؤں سے نمٹنے میں مدد درکار ہو تو ہم یہ سفارش کریں گے کہ آپ اختصاصی صلاح حاصل کرنے کے لیے ہمارے رہائشی امور کے کسی مشیر سے بات کریں۔

واپس اوپر جائیں