Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

28 روزگار سے متعلق مشورہ 7 کم از کم اجرت

18 سال یا اس سے زائد عمر کے زیادہ تر کارکنان قانونی طور پر کم از کم قومی اجرت کے مستحق ہں۔ اگر آپ کی عمر 18 اور 21 سال کے درمیان ہے تو کم از کم اجرت 4.25 فی گھنٹہ اور اگر آپ کی عمر 22 سال یا اس سے زائد ہے تو یہ 5.05 فی گھنٹہ ہے۔ کچھ افراد، بشمول خود کے روزگار والے افراد اور مسلح افواج کے اراکین کم از کم قومی اجرت کے مستحق نہیں ہیں۔ نو آموزگاران جیسے دیگر افراد پر ان کی اجرت سے متعلق خصوصی ضابطوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کا آجر آپ کو کم از کم اجرت نہیں دے رہا ہے تو آپ کی ادائیگی سے متعلق جو بھی ریکارڈ ان کے پاس ہیں آپ کو انہیں دیکھنے کا حق ہے۔ آپ کو اپنے آجر کے پاس اپنی ادائیگی سے متعلق ریکارڈوں کو دیکھنے کے لئے خط لکھنا چاہئے اور آپ کے آجر کو 14 دنوں کے اندر ان ریکارڈوں تک رسائی فراہم کرانی چاہئے۔ اگر آپ اپنی ادائیگی کے ریکارڈ دیکھنے کو کہتے ہیں تو آپ کی درخواست کی وجہ سے آپ اپنے آجر کی جانب سے حادثہ کا شکار ہونے یا معطل کئے جانے کے عوض قانونی تحفظ یافتہ ہیں۔

اگر آپ کو کم از کم قومی اجرت ادا نہیں کی جارہی ہے تو آپ کو جلد از جلد یا تو نیشنل منیمم ویج ہیلپ لائن پر فون کرکے منیمم ویج کمپلائنس آفیسر سے رابطہ کرنا چاہئے یا ہمارے کسی مشیران روزگار سے بات کرنی چاہئے۔ وہ آپ کو آپ کے آجر کے خلاف دعوی دائر کرنے میں مدد کرسکتے ہیں اور دیگر متعلقہ عوامل جسے اپنا دعوی دائر کرنے کے لئے معینہ وقت کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں۔

اگر کم از کم قومی اجرت کے سلسلے میں آپ کا کوئی اور سوال ہے یا کوئی دعوی کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم منیمم ویج ہیلپ لائن سے 0845 6000 678پر رابطہ کریں۔

اگر آپ اپنی اجرت یا ملازمت کا کوئی اور جزء طے کرنے کے بارے میں تعاون کے خواہاں ہیں، تو ہم سفارش کرتے ہیں کہ آپ خصوصی مشوروں کے لئے ہمارے کسی مشیران روزگار سے بات کریں۔

واپس اوپر جائیں