Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ - یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

27 ڈس ابیلٹی ڈسکریمینشن ایکٹ (معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا قانون) کے تحت لوگوں کو کس طرح کے حقوق حاصل ہیں؟

اگر آپ کو اپنے کرایے کی ادائیگی میں تاخیر ہوگئ ہے تو گھر سے نکالے جانے کے خطرے سے بچنے کے لیے تیزی سے اقدام کرنا ضروری ہے۔

تاہم، آپ کو اپنے گھر سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ:

  • اول یہ کہ آپ کے مالک مکان نے مکان کو دو بارہ قبضے میں لینے کے لیے عدالتی حکم نامہ حاصل نہ کر لیا ہو؛ اور
  • دوسری بات یہ کہ عدالت نے کسی قرق امین کو آپ کی بے دخلی کا وارنٹ نہ جاری کیا ہو۔

آپ کا پہلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ آپ اپنی کرایہ کی کتاب، ادائیگی کے گوشوارے اور رسیدات کی جانچ کر یہ یقینی بنائیں کہ

آپ کا مالک مکان بقائے کی صحیح رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اس کے بعد آپ کو اپنے مالک مکان سے بقایاجات کے بارے میں بات کرنی چاہیے اور اس کے ساتھ کرایے کے بقائے کی ادائیگی کے بارے میں کوئی معاہدہ کرنا چاہیے۔ اگر آپ پوری رقم ادا نہ کر سکتے ہوں تو آپ کو پابندی کے ساتھ بقایا رقم کا کچھ حصہ ادا کرنا چاہیے۔

اگر آپ کو مراعات رہائش مل رہی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ کرایے کے بقایاجات ادائیگیوں سے متعلق کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے چڑھے ہوں۔ آپ کو پوری احتیاط سے اپنی مقامی کونسل سے کی گئ مراسلت کی تصدیق کرنی چاہیے اور مراعات رہائش کے لیے اپنے استحقاق کی تصدیق کے لیے ان کے شعبہ مراعات سے بات کرنی چاہیے۔

اگر آپ اب بھی کرایے کے بقایاجات نہ ادا کر سکیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو بے دخل کر دیا جائےگا تو آپ کو اپنی مقامی کونسل کو بے گھری کی درخواست دینے کا حق ہے۔

اگر آپ کو اپنے کرایے کے بقایاجات یا رہائش کے دیگر پہلو ؤں سے نمٹنے میں مدد درکار ہو تو ہم یہ سفارش کریں گے کہ آپ اختصاصی صلاح حاصل کرنے کے لیے ہمارے رہائشی امور کے کسی مشیر سے بات کریں۔

واپس اوپر جائیں