Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

26 نا مطلوب ہونے کی وجہ سے مجھے کام سے نکالا جا رہا ہے اور میری چھٹی کی تنخواہ آجر پر واجب ہے۔ میں کیا کر سکتا ہوں؟

جب آپ کوئی ملازمت چھوڑتے ہیں تو آپ تعطیلات کے استحقاق کے بدلے میں جو آپ نے نہیں لی ہوں، رقم وصول کرنے کا استحقاق رکھتے ہیں۔

اگر آپ کو نوٹس کی مدت میں کام کرنے کے بجائے نوٹس کی تنخواہ دی گئی ہے تو نوٹس کی مدت کے دوران آپ کا تعطیلات کا مزید استحقاق اس طرح نہیں بنے گا جیسے کہ نوٹس کی مدت میں کام کرنے کی صورت میں بنتا۔

تعطیلاتی تنخواہ کو اجرتوں میں شمار کیا جاتا ہے، اس لیے اگر آپ کو تعطیلاتی تنخواہ کی درست رقم ادا نہیں کی گئی ہے تو آپ کسی روزگار ٹریبیونل میں اپنی اجرت میں سے غیر مجاز شدہ کٹوتیوں کے خلاف دعوی داخل کر سکتے ہیں۔ کسی ایمپلائمنٹ ٹریبیونل کو آپ کی طرف سے درخواست، رقم کی ادائیگی کر دی جانے کی تاریخ سے لے کر تین ماہ کے اندر داخل کر دی جانی چاہیے۔ اگر یہ مدت ختم ہوگئی تب بھی آپ معاہدہ شکنی کے لیے کاؤنٹی کورٹ کلیم (کاؤنٹی عدالت کا مطالبہ) کر سکتے ہیں۔

اگر آپ سمجھتے ہوں کہ آپ کو تعطیلاتی تنخواہ کی صحیح رقم نہیں ادا کی گئی ہے تو آپ کو اپنے سابق آجر کو لکھ کر اپنی صورت حال بتانی چاہیے اور یہ کہنا چاہیے کہ وہ واجب الادا رقم کو سات دن کے اندر ادا کرے۔ اس سے اسے آپ کے روزگاری ٹریبونل کو درخواست دینے یا کاؤنٹی عدالتی کارروائی کے بغیر آپ کی بقایا رقم ادا کرنے کی ترغیب ملے گی۔ آپ کو اپنے خط کی فوٹو نقل محفوظ رکھنی چاہیے اور خط کو ریکارڈ شدہ ڈلیوری سے ارسال کرنا چاہیے۔

اگر آپ کو اپنی تعطیلاتی تنخواہ یا روزگار کے کسی دیگر پہلو سے نمٹنے میں مدد درکار ہو تو ہم سفارش کریں گے کہ آپ اختصاصی صلاح حاصل کرنے کے لیے ہمارے روزگاری امور کے کسی مشیر سے بات کریں۔

واپس اوپر جائیں