Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

25 مجھے معاوضہء معطلی کے طور پر کیا ملنا چاہیے؟

یہ حساب لگانے کے لیے کہ آپ غیر ضروری قرار دیے جانے پر کتنے معاوضے کے مستحق ہیں، آپ کو اپنے معاہدۂ ملازمت میں دیکھنا چاہیے۔

اگر آپ کے معاہدے میں ایسی کوئی بات لکھی نہیں ہے یا آپ کے پاس کوئی معاہدہ نہیں ہے تو آپ غیر ضروری قرار دیے جانے کے معاوضے کے اہل ہوں گے بشرطیکہ آپ 18 سال کی عمر کے بعد اپنے آجر کی ملازمت میں کم از کم دو سال کی مدت تک رہے ہوں۔

غیر ضروری قرار دیے جانے پر معاوضے کی رقم کا انحصار اس پر ہے کہ آپ کتنے دن زیر ملازمت رہے، آپ کی عمر، ٹیکس سے پہلے آپ کی ہفتہ وار تنخواہ۔

  • 18 سے 21 سال تک کی عمر میں مسلسل ملازمت کے ہرایک سال کے لیے آپ کو آدھے ہفتے کی تنخواہ ملے گی؛
  • 22 سے 40 سال کے درمیان آپ کو مسلسل ملازمت کے ہر سال کے لیے ایک ہفتے کی تنخواہ ملے گی؛ اور
  • 41 سے 65 سال کی عمر کے درمیان مسلسل ملازمت کے ہر سال کےلے آپ کو ڈیڑھ ہفتے کی تنخواہ ملے گی۔

تاہم، آپ کو ملنے والی ہفتہ وار تنخواہ کی رقم کی ایک آخری حد ہے۔ اس کے علاوہ، 20 سال سے زیادہ عمر کی مسلسل ملازمت کی کسی بھی مدت کو شمار میں نہیں لایا جائے گا اور 64 سال سے زیادہ عمر ہو جانے کے بعد ہر ماہ آپ اپنی اہلیت کا 11/2 حصے سے محروم ہو جائیں گے۔

اگر آپ کا آجر آپ کو کسی انعام کی پیش کش نہیں کرتا یا اگر آپ ملنے والی رقم سے اختلاف کرتے ہیں تو ہم سفارش کرتے ہیں کہ اختصاصی مشورے کے لیے آپ روزگار سے متعلق ہمارے صلاح کاروں میں سے کسی سے بات کریں۔

واپس اوپر جائیں