Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

24 نا مطلوب ہونے کی وجہ سے مجھے کام سے نکالا جا رہا ہے اور میں سوچتا ہوں کہ یہ نا انصافی ہے۔ میں کیا کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کے آجر کا کاروبار بند ہو رہا ہے، منتقل ہو رہا ہے یا تبدیل ہو رہا ہے تو اسے آپ کو غیر ضروری (کام نہ ہونے کی وجہ سے نکالے جانے سے بے روزگار) قرار دینے کا حق حاصل ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اس کی ملازمت میں دو سال سے زیادہ عرصے سے رہے ہیں تو اس کا امکان ہے کہ آپ کو غیر ضروری قرار دیے جانے کے معاوضے کا استحقاق ہو۔ اس کے بارے میں مزید معلومات 'مجھے غیر ضروری قرار دیے جانے کے معاوضے کے طور پر کیا ملے گا' کے عنوان کے پیغام میں دی گئی ہیں۔

اگر آپ ملازمت میں کم از کم ایک سال کے لیے رہے ہیں اور آپ کو غیر ضروری قرار دیا جارہا ہے تو آپ کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کے آجر نے مندرجہ ذیل اقدامات کیے ہیں:

  • آپ کے آجر کو لازماً یہ اعلان کرنا چاہیے کہ آپ کا عہدہ آپ کے بے روزگار کیے جانے کے بعد باقی نہیں رہے گا؛
  • اس سے پہلے کہ آپ کو غیر ضروری قرار دیا جائے آپ کے آجر کو بے روزگاری کے متبادلات کے سلسلے میں آپ سے بات کرنی چاہیے؛
  • آپ کے آجر کو یہ ثابت کرنا چاہیے کہ غیر ضروری قرار دیے جانے کے لیے آپ کے انتخاب کا سبب مناسب اور معروضی ہے؛
  • آپ کے آجر کو آپ کے لیے دوسری ملازمت تلاش کرنی چاہیے۔ یہ ملازمت ضروری نہیں کہ آپ کی پچھلی ملازمت جیسی ہی ہو یا اسی جگہ پر ہو، لیکن ایسی ہو جو آپ کر سکتے ہوں۔

اگر آپ ملازمت کا ضروری اہلیتی مدت مکمل کر چکے ہوں اور آپ سمجھتے ہوں کہ آپ کا آجر مذکورہ بالا باتوں میں سے کسی پر بھی عمل کرنے میں ناکام رہا ہے تو آپ کسی بھی ایمپلائمنٹ ٹریبیونل میں ان فیئر ریڈنڈنسی (غیر منصفانہ طور پر نوکری سے نکالے جانے کے خلاف) کا دعوی داخل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ثابت کر سکتے ہوں کہ آپ کو بے جا طور پر غیر ضروری قرار دیا گیا ہے تو آپ کو عام طور پر ملنے والے معاوضے کے مقابلے میں بڑا معاوضہ حاصل ہوگا۔

ایسا کرنے کے لیے آپ کو نزدیک ترین روزگار ٹریبیونل کے دفتر سے رابطہ کرنا چاہیے جو آپ کو مطالباتی فارم ارسال کرے گا۔ آپ کو غیر ضروری قرار دیے جانے کی تاریخ سے لے کر 3 ماہ کے اندر آپ کو اپنا دعوی داخل کر دینا چاہیے۔

اگر آپ کو غیر منصفانہ طور پر نوکری سے ہٹانے یا روزگار کے کسی دوسرے پہلو سے نمٹنے میں مدد درکار ہو تو ہم سفارش کریں گے کہ آپ اختصاصی صلاح کے لیے ہمارے روزگاری امور کے کسی مشیر سے بات کریں۔

واپس اوپر جائیں