Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

23 میرا آجر میرے معاہدہء عمل کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ میں کیا کر سکتا ہوں

اگر آپ کا آجر آپ کے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو آپ کو چاہیے کہ یہ بات پہلے اسے تحریری یا زبانی طور پر بتائیں ۔ کوشش کریں اور ہوشیاری برتیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے آجر نے غلطی کی ہو جسے وہ بخوشی فوراً درست کر لے گا۔

اگر آپ کا آجر کچھ نہیں کرتا تو آپ کو چاہیے کہ اسے لکھ کر بتائیں اور باضابطہ شکایت کریں جس میں یہ کہا گیا ہو کہ اگر مسئلے کو اطمینان بخش طور پر حل نہ کیا گیا تو آپ کسی ایمپلائمنٹ ٹریبیونل میں اس کے خلاف دعوی کریں گے۔

اگر آپ کا آجر تب بھی کچھ نہیں کرتا تو آپ کو انتخاب کرنے کا حق ہے۔ آپ کسی روزگاری ٹریبونل میں معاہدہ شکنی کا دعوی داخل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ معاہدہ شکنی آپ کے خلاف تفریق کا عمل تھا تو آپ روزگاری ٹریبونل میں امتیازی سلوک یا تفریق کے لیے دعوی کر سکتے ہیں۔

بصورت دیگر اگر آپ نے اپنے آجر کے پاس ایک سال سے زیادہ مدت تک کام کیا ہے اور آپ اپنے آجر کی مبینہ معاہدہ شکنی کے نتیجے میں اس کی ملازمت جاری رکھنا نہیں چاہتے تو آپ کے لیے ملازمت سے استعفا دینا ممکن ہو سکتا ہے اور 'کنسٹرکٹو ان فیئر ڈسمسل' (تعمیری غیر منصفانہ برطرفی) کا دعوی کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی روزگار ٹریبیونل آپ کے استعفے کو 'غیر منصفانہ برطرفی' تصور کرسکتا ہے۔ تاہم، یہ ثابت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ آپ کے آجر کا رویہ "تعمیری برطرفی" کا سبب بنا ہے اور کامیاب ہونے والے معاملات کی تعداد بہت ہی کم ہے۔ آجر کی طرف سے معاہدہ شکنی کا سنگین ہونا ضروری ہے۔

اس طرح کے تمام معاملات میں کلیم فارم حاصل کرنے کے لیے قریب ترین ایمپلائمنٹ ٹریبیونل آفس سے رابطہ کریں۔ آپ کو اپنی ملازمت کی برطرفی کی تاریخ یا اپنے آخری کام کے دن سے لے کر 3 ماہ کے اندر ایمپلائمنٹ ٹریبیونل میں اپنا دعوی داخل کرنا ہوگا۔

اگر آپ کو اپنے آجر کی طرف سے کسی معاہدے کی خلاف ورزی یا روزگار کے کسی دیگر پہلو سے نمٹنے میں مدد درکار ہے تو ہم سفارش کریں گے کہ آپ اختصاصی صلاح کے لیے ہمارے روزگاری امور کے کسی مشیر سے بات کریں۔

واپس اوپر جائیں