Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ - یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

19 میرا بچہ اسکول سے ناغہ کرتا ہے۔ میرے ذمہ داریاں اور حقوق کیا ہیں؟

اگر آپ کا بچہ اسکول سے ناغہ کرتا ہے تو یاد رکھیں کہ یہ یقینی بنانا آپ کا قانونی فرض ہے کہ وہ اسکول جاتا ہے۔ اگر آپ اپنے بچے کو اسکول بھیجنے کی کوشش نہیں کرتے تو اس کا امکان ہے کہ آپ کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔

اگر آپ کا بچہ اسکول سے ناغہ کرتا ہے تو اس کی وجہ جاننے کی کوشش کریں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اسکول میں کسی کی طرف سے دھونسایا جاتا ہو یا اس کی طبیعت ٹھیک نہ ہو اور اسے طبی علاج کی ضرورت ہو۔ اگر آپ سمجھتے ہوں کہ آپ کا بچہ بے قابو ہو گیا ہے تو آپ کو چاہیے کہ سماجی خدمات حاصل کریں جو آپ کو مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

اپنے بچے کو اسکول جانے کی عادت ڈالنے کے لیے آپ کو اسکول اور تعلیمی بہبود کی خدمت سے تعاون کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا بچہ اسکول سے ناغہ کرتا ہے تو اس کا امکان کم ہے کہ آپ کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے بشرطیکہ آپ وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اگر آپ کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے تو آپ کو فوراً قانونی مشورہ حاصل کرنا چاہیے۔

اگر آپ کو اپنے بچے کے اسکول سے ناغہ کرنے یا تعلیم کے دیگر کسی پہلو سے نمٹنے میں مدد درکار ہو تو ہم سفارش کریں گے کہ آپ اختصاصی صلاح کے لیے ہمارے تعلیمی امور کے کسی مشیر سے بات کریں۔

واپس اوپر جائیں