Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

معاوضے

کیا کسی طرح کے معاوضے بھی ہیں؟

ڈائرکٹری میں درج زیادہ تر تنظیمیں اپنی کل یا زیادہ تر خدمات خدمات مفت پیش کرتی ہیں۔ جبکہ کچھ اپنی خدمات کا معاوضہ عائد کرتی ہیں۔

آپ ڈائرکٹری میں درج کسی تنظیم کے معاوضوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ کوالٹی مارک(Quality Mark) والی تمام تنظیموں کو چاہئے کہ جب آپ پہلی دفعہ ان سے بات کریں اسی وقت وہ اپنے معاوضوں کے بارے میں مطلع کردیں۔

قانونی امداد (لیگل ایڈ) (جس کو کمیونٹی لیگل سروس فنڈ (Community Legal Service Fund) بھی کہا جاتا ہے)

قانونی امداد ان لوگوں کی امداد کرتی ہے جو قانونی خدمات کے متحمّل نہیں ہوسکتے ہیں، تاوقتیکہ وہ مخصوص شرائط پوری کرتے رہيں۔ آپ کو اپنے مقدمے سے متعلق کچھ اخراجات کا معاوضہ ادا کرنے کو بھی کہا جاسکتا ہے۔ آپ کا قانونی مشیر آپ کو مزید معلومات دے گا۔

یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آیا آپ قانونی امداد کے اہل ہیں آپLegal Aid Calculator ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

مفت خدمات

بہت ساری تنظیمیں، جیسے سٹیزنس ایڈوائس بیورو (Citizens Advice Bureaux) اور لاء سنٹرز (Law Centres)، مفت خدمت پیش کرتی ہیں۔ تاہم، آپ کو کچھ معاوضوں، جیسے فوٹو کاپی کرنے کے لئے ادائیگی کرنی ہوگی، تاکہ تنظیم پر عائد ہونے والے اخراجات ادا ہوجائیں۔

مفت ابتدائی انٹرویو

بہت ساری تنظیمیں ابتدائی مفت خدمت کا ایک مقررہ وقفہ (اکثر30 منٹ) پیش کرتی ہیں۔ مثلاً ایکسیڈنٹ لائن(Accident Line) والی اسکیم کسی حادثے کی وجہ سے ہونے والے ذاتی نوعیت کے صدمے میں مبتلا افراد کے لئے وکیل کے ساتھ مفت ابتدائی انٹرویو پیش کرتی ہے۔ ڈائرکٹری سے پتہ چلتا ہے کہ کون سے وکیل کا تعلق ایکسیڈنٹ لائن والی اسکیم سے ہے۔ یکسیڈنٹ لائن کی مزید تفصیلات کے لئے آپ 0500 192939 پر ان کی ٹیلیفون ہیلپ لائن کو فون کرسکتے ہیں۔

مقررہ فیس والا انٹرویو

کچھ وکلاء ایک مقررہ فیس میں انٹرویو (عموماً 30 منٹ کا) پیش کرتے ہیں۔

وکلاء کے معاوضے

وکلاء مختلف طریقوں سے معاوضہ عائد کرتے ہیں، جن میں فی گھنٹے کے حساب سے شرحیں، مقررہ شرحیں اور فیصد کے اعتبار سے شرحیں شامل ہیں۔ مقدمے کی شروعات میں ہی، وکیل آپ کو اس مقدمے کی ممکنہ لاگت اور اس کو جس طرح سے شمار کیا جاتا ہے اس کے بارے میں لازمی طور سے بتادے گا۔ آپ کے پورے مقدمے کے دوران آپ کے وکیل کو اس وقت تک کے اخراجات کے بارے میں بتا دینا چاہئے۔

پرو بونو(Pro Bono)

بہتسےوکلاءکچھخدماتمفتبلامعاوضہ پیش کرتے ہیں؛ اس کو پرو بونو کہا جاتا ہے۔ آپ پرو بونو کام کے بارے میں مزید جانکاری ان ویب سائٹوں پر حاصل کرسکتے ہیں:

Solicitors Pro Bono Group ('LawWorks' projects)
Bar Pro Bono Unit (barristers)
Free Representation Unit (immigration and employment)

تجارتی انجمنیں اور موٹر گاڑیوں سے متعلق تنظیمیں

تجارتی انجمنیں اور موٹر گاڑیوں سے متعلق تنظیمیں جیسے AA اور RAC ممبروں کو کم قیمت پر یا مفت قانونی مشورہ پیش کرتی ہیں۔



واپس اوپر جائیں