Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

کیا میں لیگل ایڈ (قانونی امداد (legal aid - حاصل کرسکتا ہوں

لیگل ایڈ کیلکولیٹر سے آپ کو یہ پتہ لگانے کی سہولت حاصل ہوتی ہے کہ آیا آپ دیوانی معاملے کے لئے لیگل ایڈ حاصل
کرسکتے ہیں۔

آپ یہ معلوم کرنے کے لئے اپنا لیگل ایڈ کا کیلکولیٹر استعمال کرسکتے ہیں کہ آیا آپ دیوانی معاملے کے لئے لیگل ایڈ
حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے اوپر کوئی فرد جرم عائد ہوا ہے اور آپ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا آپ کو عدالتوں
میں لیگل ایڈ مل سکتا ہے تو، فوجداری قانون میں تخصص رکھنے والے کسی وکیل سے بات کریں۔ آپ کسی وکیل کو تلاش
کرنے کے لئے ہماری قانونی مشیر کی ڈائرکٹری استعمال کرسکتے ہیں۔

عدالت میں دائر شدہ فوجداری مقدموں کے لئے، آپ کو وسائل کی جانچ پڑتال سے گزرنا ہوگا۔
(Gurkha Free Legal Advice) کی ویب سائٹ پر وسائل کی جانچ پڑتال کے بارے میں مزید معلومات موجود ہے

اگر آپ کو گرفتار کیا گیا ہے تو، آپ تھانہ میں مفت لیگل ایڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ وکیل سے ایک خود مختار وکیل طلب
کریں۔ یہ آپ کا حق ہے۔

ہمارا لیگل ایڈ کا کیلکولیٹر اور ڈائرکٹری فی الوقت صرف انگریزی اور ویلش میں ہی دستیاب ہیں۔ اگر آپ اپنی جانب سے
کسی اور شخص سے لیگل ایڈ کا کیلکولیٹر مکمل کروانا چاہتے ہیں تو، براہ کرم ہماری ہیلپ لائن کو کال کریں یا واپسی کال کرنے کو کہیں
اگر آپ انگریزی میں کیلکولیٹر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو، براہ کرم کیلکولیٹر دیکھیں

لیگل ایڈ کیا ہے؟

اگر آپ کو قانونی مشورہ کے اخراجات میں تعاون درکار ہے تو، آپ لیگل ایڈ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ کو
اس کے موصول ہونے کا انحصار اس امر پر ہوگا:

  • آپ کو پیش آمدہ قانونی دشواری کی نوعیت؛
  • آپ کی آمدنی (آپ کتنا کماتے ہیں) اور کتنا سرمایہ (رقم، جائیداد، ساز و سامان) آپ کے پاس ہے؛
  • آیا آپ کے مقدمہ جیتنے کا معقول امکان ہے اور آیا جیت حاصل کرنے کے لئے وقت اور رقم اہمیت کے حامل
    ہیں۔

میں کس قسم کی دشواریوں کے لئے لیگل ایڈ حاصل کرسکتا ہوں؟

لیگل ایڈ دیوانی قانونی دشواری کی بہت ساری اقسام کے لئے دستیاب ہے۔ دیوانی قانونی مقدمہ وہ ہوتا ہے جس میں آپ کا
تنازعہ کسی فرد، کمپنی یا دیگر تنظیم سے ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر، ایک دیوانی مسئلے کا آپ کے درج ذیل امور سے تعلق ہوسکتا ہے:

  • گھر
  • تعلقات (ہوسکتا ہے کہ آپ میں علاحدگی یا طلاق ہو رہی ہو)
  • رقم (ہوسکتا ہے آپ کو وظائف موصول ہونے میں مشکل پیش آرہی ہو)

آپ فوجداری مقدمات کے لئے بھی لیگل ایڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ اپنی نمائندگی کے لئے وکیل تلاش کرنے کے واسطے،
ہماری قانونی مشیر کی ڈائرکٹری استعمال کریں یا ہماری ہیلپ لائن کو کال کریں۔

اگر آپ کو گرفتار کیا گیا ہے تو، آپ تھانہ میں مفت لیگل ایڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ وکیل سے ایک خود مختار وکیل طلب
کریں۔ یہ آپ کا حق ہے۔

عدالت میں آپ کو اپنے دفاع کے ضمن میں اخراجات کی ادائیگی کرنی پڑسکتی ہے، بشرطیکہ آپ اس ادائیگی کے متحمل
ہوسکیں۔

آپ کو 'ایپلی کیشن فار لیگل ایڈ اِن کریمنل پروسیڈنگز' ('تعزیری کارروائیوں میں قانونی امداد کے لئے درخواست' -
('Application for Legal Aid in Criminal Proceedings') لازماً پُر کرنا چاہیے، جو آپ کا وکیل آپ کو فراہم کرے گا۔
اگر آپ یہ فارم پُر نہیں کرتے ہیں تو، آپ کو لیگل ایڈ نہیں ملے گی۔ جب آپ اپنے وکیل کے پاس جائیں تو، آپ کو اپنی
آمدنی کا ثبوت، اگر ہوسکے تو، اپنے ساتھ لے جانا چاہیے۔ مثال کے طور پر اگر آپ:

  • آمدنی یا تلاش ملازمت کے وظائف پر گزارہ کر رہے ہیں
    تو اپنا نیشنل انشورنس نمبر (قومی بیمہ نمبر (national insurance number - یا اپنے وظائف کی تصدیق
    کرنے والا خط لے کر جائیں
  • برسر روزگار ہیں
    تو اپنی تازہ ترین تنخواہ کی رسید لے کر جائیں
  • خود کا کاروبار کرتے ہیں
    تو اپنا تازہ ترین مکمل سیلف اسیسمنٹ ٹیکس ریٹرن (خود تشخیصی ٹیکس کی واپسی
    (self-assessment tax return - کا فارم یا کھاتوں کا تازہ ترین مجموعہ لے کر جائیں۔

اگر ہوسکے تو آپ کو عدالت میں اپنی حاضری سے قبل لیگل ایڈ کے لئے درخواست دینی چاہیے۔

واپس اوپر جائیں