Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

شرائط و ضوابط

ویب سائٹ کو استعمال کرنا

کمیونٹی لیگل ایڈوائس (Gurkha Free Legal Advice) کی ویب سائٹ کا نظم و نسق لیگل سروسز
کمیشن (Gurkha Free Legal Advice) کے ذریعہ ذاتی طور پر آپ کے دیکھنے اور استعمال
کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اس ویب سائٹ تک آپ کی رسائی اور استعمال کا مطلب یہ ہے کہ آپ ان
شرائط و ضوابط کو قبول کرتے ہیں۔

اعلان دستبرداری

ہم (لیگل سروسز کمیشن) یہ یقینی بنانے کے لئے ذمہ دارانہ اقدامات کرتے ہیں کہ اس ویب سائٹ پر
موجود معلومات قطعی ہیں۔ براہ کرم ذہن نشیں کرلیں کہ یہ معلومات صرف ایک رہنما کے طور پر فراہم
کی گئی ہیں۔

اس ویب سائٹ پر یا کسی ایسی ویب سائٹ پر جس کے ساتھ اس کے صفحات مربوط ہیں کسی بھی
غلطی، خامی، یا گمراہ کن بیان کے لئے لیگل سروسز کمیشن کی جانب سے یا اس کے ذریعہ کوئی بھی
۔ذمہ داری قبول نہیں کی جاتی ہے

کسی بھی تنظیم، کمپنی یا فرد کا ذکر، خواہ اس ویب سائٹ پر ہو یا کسی اور ایسی ویب سائٹ پر جس
کے ساتھ اس کے صفحات جڑے ہوئے ہیں، لیگل سروسز کمیشن کی طرف سے اس طرح کی کسی
تنظیم، کمپنی یا فرد کے وجود یا لیاقت کے سلسلے میں کسی بھی منظوری یا ضمانت کو لازم نہیں ہوتا
ہے۔

'ان صفحات پر یا دیگر ایسی سائٹوں پر جن کے ساتھ یہ صفحات جڑے ہوئے ہیں، مذکور سبھی تنظیموں، کمپنیوں یا افراد
بشمول جنہیں CLS کوالٹی مارک [CLS کا معیار سے متعلق نشان - CLS Quality Mark] کا درجہ ملا ہوا ہے، ان کے
ذریعہ فراہم کردہ مشورہ کی قطعیت اس مخصوص تنظیم، کمپنی یا فرد کی ذمہ داری ہے۔ لیگل سروسز کمیشن اس طرح کی
کمپنیوں، تنظیموں یا افراد کے ذریعہ فراہم کردہ غلط یا گمراہ کن مشورہ کے لئے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔

حق اشاعت اور ڈیٹابیس کے حقوق

اس ویب سائٹ پر درج کردہ معلومات حق اشاعت اور / یا ڈیٹابیس کے حقوق کے ساتھ مشروط ہے، جو
کہ لیگل سروسز کمیشن کی ملکیت ہے۔ یہ معلومات ذاتی یا داخلی طور پر استعمال کے لئے باضابطہ
منظوری کے بغیر بلا معاوضہ دوبارہ پیش کی جاسکتی ہے بشرطیکہ اسے قطعیت کے ساتھ دوبارہ پیش
کیا جائے اور گمراہ کن سیاق و سباق میں اس کا استعمال نہ کیا جائے۔
لیگل سروسز کمیشن کی زیر ملکیت حق اشاعت یا ڈیٹابیس کے حقوق کے ذریعہ تحفظ یافتہ مواد کو
دوبارہ پیش کرنے کی اجازت میں اس ویب سائٹ پر موجود کوئی ایسی معلومات شامل نہيں ہے جس کی
نشاندہی کسی تیسرے فریق کے حق اشاعت یا ڈیٹابیس کے حق کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
اس قسم کے مواد کو دوبارہ پیش کرنے کی اجازت حق اشاعت یا ڈیٹابیس کے حق کی ملکیت رکھنے
والے متعلقہ فرد سے لازماً حاصل کی جانی چاہیے۔

'قانونی مشیر تلاش کریں' (‘Find a legal adviser’)کی ڈائرکٹری میں شامل معلومات کاپی رائٹ اینڈ
رائٹس ان ڈیٹابیس ریگولیشنز (حق اشاعت اور ڈیٹابیس کے ضوابط میں حقوق - Copyright and Rights in Databases
1997 (Regulations
کے تحت ڈیٹابیس کے حقوق ذریعہ تحفظ یافتہ ہیں، اور ویب سائٹ پر موجود دیگر
سبھی معلومات کاپی رائٹ، ڈیزائنس اینڈ پیٹنٹس ایکٹ (حق اشاعت، تزئین اور پیٹینٹ سے متعلق ایکٹ -
(1988 Copyright, Designs and Patents Act کے تحت تحفظ یافتہ ہیں۔

تجارتی نشانات اور لوگو

کمیونٹی لیگل ایڈوائس اور لیگل سروسز کمیشن کی نشاندہی کرنے والے نام، تصاویر اور لوگو لیگل
سروسز کمیشن یا اس کے لائسنس برداروں کے حق ملکیت کے نشانات ہیں۔ سرکاری محکموں، تیسرے
فریقوں کی نشاندہی کرنے والے دیگر نام، تصاویر اور لوگو اور ان کی معلومات، مصنوعات اور خدمات
کراؤن (اقتدار اعلی – (Crown اور / یا تیسرے فریقوں کے حق ملکت کے نشانات ہیں۔
لیگل سروسز کمیشن کے لوگو یا اس ویب سائٹ کے توسط سے رسائی حاصل کردہ کسی تیسرے فریق
کے لوگو کی نقل کرنے یا استعمال کرنے سے قبل آپ کو متعلقہ تجارتی نشان یا حق اشاعت کے مالکان
کی منظوری لازمی طور پر لینی چاہیے۔

وائرس سے تحفظ

لیگل سروسز کمیشن تیاری کے سبھی مراحل پر مواد کی جانچ پڑتال اور چھان بین کرنے کی پوری کوشش
کوشش کرتا ہے۔ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کردہ سبھی مواد کے سلسلے میں انٹی وائرس پروگرام چلا لینا
آپ کے لئے ہمیشہ دانشمندی ہے۔ ہم آپ کے ڈیٹا یا آپ کے کمپیوٹر کو ہونے والے کسی ایسے خسارہ،
خلل یا نقصان کی ذمہ داری قبول نہیں کرسکتے ہیں جو اس ویب سائٹ سے ماخوذ مواد کا استعمال
کرنے کے دوران پیش آسکتی ہے۔

قانون اور قانونی چارہ جوئی

یہ شرائط و ضوابط انگلینڈ اور ویلز کے قوانین کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور انہی کے مطابق اس
میں مداخلت کی جانی چاہیے۔ ان شرائط و ضوابط کے تحت پیدا شدہ کسی بھی تنازعہ پر قانونی چارہ
جوئی مکمل طور پر انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں کے دائرہ اختیار میں ہوئے ہوگی۔

واپس اوپر جائیں