Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

رازداری کی پالیسی

  • ہم کون سی معلومات اکٹھا کرتے ہیں اور اس کا استعمال کس چیز کے لئے کرتے ہیں؟
  • کیمونٹی لیگل ایڈوائس (Gurkha Free Legal Advice) کو ای میل کرنا
  • ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 1998 (Data Protection Act) کے تحت ذاتی ڈیٹا تک رسائی کا حق
  • حفاظتی پیمانے

کمیونٹی لیگل ایڈوائس (Gurkha Free Legal Advice)کی ویب سائٹ آپ کے بارے میں ذاتی
معلومات خود سے گرفت میں نہیں لیتی یا انہیں ذخیرہ کرکے نہیں رکھتی ہے۔
ہم صارف کے کمپیوٹر انٹرنیٹ کا پتہ، سیشن کی معلومات جیسے ان کے موجود رہنے کا دورانیہ، اور
جس قسم کا کمپیوٹر پلیٹ فارم وہ استعمال کرتے ہیں اس کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ ہم یہ معلومات صرف
سسٹم کے نظم و نسق کے لئے اور اس ویب سائٹ کا تجزیہ کرنے کے واسطے گمنام شکل میں اعداد و
شمار فراہم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
اس ویب سائٹ پر دیگر ویب سائٹوں کے پتے موجود ہوتے ہیں، لیکن رازداری کا یہ بیان صرف کمیونٹی
لیگل ایڈوائس کی ویب سائٹ کو ہی محیط ہے۔ آپ کو کسی اور ویب سائٹ پر جاتے وقت اس چیز سے
گاہ رہنا چاہیے اور یقینی بنانا چاہیے کہ آپ نے کسی دیگر ایسی ویب سائٹ کی رازداری کی پالیسی
پڑھ لی ہے جو ذاتی معلومات اکٹھا کرتی ہے۔

ہم کون سی معلومات اکٹھا کرتے ہیں اور اس کا استعمال
کس چیز کے لئے کرتے ہیں؟

ہم آپ سے اس وقت معلومات اکٹھا کرتے ہیں جب آپ ہمارا تاثراتی فارم استعمال کرتے ہیں،
سی ایل اے (CLA) کے ترویج و اشاعت والے مواد کا آرڈردیتے ہیں، ہمارے ای خبرنامہ کے لئے سائن اپ
کرتے ہیں یا ہماری ہیلپ لائن سے کال کی درخواست کرتے ہیں۔

تاثرات اور مجھے واپسی کال کریں سے متعلق فارم

اگر آپ اس ویب سائٹ پر الیکٹرانک وسیلے سے کوئی تاثرات مکمل کرتے ہیں، یا ہم سے واپسی کال
کرنے یا آپ کو ای میل کرنے کو کہتے ہیں تو، ہم آپ سے درج ذیل معلومات طلب کرسکتے ہیں:

  • نام
  • ای میل پتہ
  • ٹیلیفون یا فیکس نمبر
  • ایک فرد کی حیثیت سے آپ کی نشاندہی کرنے والی آپ کی فراہم کردہ دیگر تفصیلات
  • قانونی دشواری جس میں آپ کو مدد درکار ہے۔

آپ کے تاثرات، کسی استفسار یا آپ کے پیش کردہ دیگر امور کا جواب دینے کے واسطے اور اسی
ویب سائٹ کو بہتر بنانے میں لیگل سروسز کمیشن (Gurkha Free Legal Advice)کی مدد
کرنے کے لئے اس معلومات پر لیگل سروسز کمیشن کے ذریعہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔
اگر آپ نے ہم سے آپ کو واپسی کال کرنے یا ای میل کرنے کو کہا ہے تو، آپ کی تفصیلات ہمارے
ٹیلیفون آپریٹر کے پاس بھیجی جائے گی تاکہ وہ آپ سے رابطہ کرسکیں۔
جب آپ ویب سائٹ پر فارم جمع کرتے ہیں تو، معلومات کو آپ اور لیگل سروسز کمیشن کے مابین
محفوظ رکھ کر بھیجا جاتا ہے، اور اسی درجہ کی سیکیورٹی استعمال کی جاتی ہے جسے بینک آن لائن
استعمال کرتے ہیں۔
اگر آپ ای میل کے توسط سے مشورہ طلب کرتے ہیں تو، آپ کو آگاہ رہنا چاہیے کہ انٹرنیٹ ای میل
کوئی محفوظ ذریعہ نہیں ہے، کیونکہ پیغامات میں خرد برد ہوسکتی ہے اور کوئی اور شخص بھی انہیں
پڑھ سکتا ہے۔ ہم بھول چوک کے لئے، یا کسی ایسی نامکمل یا گمراہ کن معلومات کے لئے ذمہ دار نہیں
ہوسکتے ہیں جو آپ کی جانب سے ہمیں موصول شدہ ہوسکتا ہے ۔
لیگل سروسز کمیشن کبھی کبھی اس ویب سائٹ کی تشہیر کرنے کے لئے گمنام نوعیت والے تاثرات
استعمال کرسکتا ہے۔ ہم اپنی جانب سے پیش کردہ خدمت کے تعلق سے تاثرات حاصل کرنے کے لئے
آپ سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

آن لائن فارم کا آرڈر دینا

اگر آپ ہمارے آن لائن فارم کا آرڈر دینے کا استعمال کرتے ہیں تو، ہم یہ معلومات طلب کرتے ہیں:

  • نام
  • تنظیم کا نام اور نوعیت
  • ای میل پتہ
  • ٹیلیفون یا فیکس نمبر
  • پتہ۔

آپ کے آرڈر کی تکمیل کے لئے ہمیں یہ معلومات بیرونی سپلائر کے پاس بھیجنی ہوتی ہے۔

ای خبرنامے اور ای میل انتباہات

اگر آپ نے ہمارے ای میل خبرنامہ کے لئے سائن اپ کیا ہے یا ہماری ویب سائٹ سے لنک جوڑا ہے تو
ہم درج ذیل ذاتی معلومات طلب کرتے ہیں:

  • آپ کا نام
  • آپ کی تنظیم کا نام
  • آپ کا ای میل پتہ۔

ہم یہ معلومات آپ کو اپنا دو ماہی ای میل خبرنامہ بھیجنے کے لئے استعمال کریں گے۔ ہم dotMailer
استعمال کرتے ہوئے یہ خبرنامہ بھیجتے ہیں اور ساری معلومات محفوظ سرورز پر سنبھال کر رکھی
جاتی ہے۔

ہم موقع بہ موقع ہماری ویب سائٹ سے لنک رکھنے والی تنظیموں کو ہماری سائٹ میں ہونے والی
تبدیلیوں سے باخبر رکھنے کے لئے انہیں ای میل بھیجیں گے – مثال کے طور پر اگر ہم نے کوئی ایسا
صفحہ ادھر ادھر کردیا ہے جس سے ان کی ویب سائٹ کے لنکس متاثر ہوسکتے ہیں۔
اگر آپ آئندہ کوئی ای میل وصول کرنا نہیں چاہتے ہیں تو، براہ کرم ای میل میں رکنیت ختم کریں کے

لنک پر کلک کریں۔ متبادل طور پر آپ marketing@gurkhajustice.org.ukپر ای میل
کرسکتے ہیں۔

ہم آپ کو جس پتے پر ای میلز بھیج رہے ہیں اگر آپ وہ پتہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں، یا آپ کو ای میل
موصول نہیں ہوا ہے لیکن آپ ہمارے ای میل خبرنامہ کے لئے سائن اپ کرنا چاہتے ہیں تو، براہ کرم
یہ صفحہ ملاحظہ کریں۔

کمیونٹی لیگل ایڈوائس کو ای میل کرنا

انٹرنیٹ ای میل کوئی محفوظ ذریعہ نہیں ہے، کیونکہ پیغامات میں خرد برد ہوسکتی ہے اور کوئی اور
شخص بھی انہیں پڑھ سکتا ہے۔ آیا معلومات بذریعہ ای میل بھیجنا ہے اس کا فیصلہ کرتے وقت براہ
کرم اس بات کا خیال رکھیں۔ لیگل سروسز کمیشن کے لئے ڈاک کے پتے دستیاب ہیں۔

لیگل سروسز کمیشن کو حفاظتی وجوہات کے سبب کسی آنے والے یا جانے الے ای میل پر نگاہ
رکھنے، اسے ریکارڈ کرنے اور اسے سنبھال کر رکھنے ، اور عملہ کے استعمال کے تعلق سے لیگل
سروسز کمیشن کی پالیسی کے ساتھ داخلی تعمیل پر نگاہ رکھنے کا حق حاصل ہے۔ ای میل پر نگاہ
رکھنے اور / یا اسے مسدود کرنے والا سافٹ ویئر استعمال ہوسکتا ہے اور ای میل کے مندرجات کو
پڑھا جاسکتا ہے۔ یہ یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ ای میلز اور ان کے مندرجات تحریر کرنے یا
ان کو آگے بھیجتے وقت قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے۔ ای میل کے ذریعہ ہماری جانب سے
کوئی معاہدہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 1998 (Data Protection Act) کے

تحت ذاتی ڈیٹا تک رسائی کا حق

اگر آپ Gurkha Free Legal Advice Web Manager, Communications and
Marketing, Gurkha Free Legal Advice, 4 Abbey Orchard Street, London,

SW1P 2BS کے پتے پر تحریری شکل میں کوئی عرضی بھیجتے ہیں تو، آپ یہ بتائے جانے کے
مستحق ہیں:

  • آيا لیگل سروسز کمیشن یا اس کی جانب سے کوئی اور شخص آپ کے ڈیٹا پر کارروائی کر رہا ہے
  • اگر ایسا ہے تو، زیر نظر ذاتی ڈیٹا کی ایک وضاحت، وہ مقصد جس کے تحت ان پر کارروائی
    ہو رہی ہے، اور وہ افراد جن پر ان کا افشاء کیا گیا ہے یا کیا جاسکتا ہے
  • ایک سمجھنے میں آسان شکل میں، ذاتی ڈیٹا میں شامل سبھی معلومات، اور ڈیٹا کا ماخذ۔

اس خدمت کے لئے £10 کی فیس واجب الادا ہے۔

مزید معلومات کے لئے، براہ کرم ایل ایس سی (LSC) کا کتابچہ اطلاعات تک رسائی (Access to Information)
سے رجوع کریں۔

حفاظتی پیمانے

لیگل سروسز کمیشن (جس میں کمیونٹی لیگل ایڈائس یا سی ایل سی (CLS) اسکیم شامل ہے) اپنی
اطلاعاتی ٹکنالوجی [information technology (IT)] کے نظاموں کے تحفظ کو کافی سنجیدگی سے

اس کی حفاظتی پالیسیاں بین الاقوامی حفاظتی معیارات (International Security Standard)
ISO/IEC-27001:2005. کے عین مطابق ہیں۔

یہ پالیسیاں اس امر کو یقینی بناتی ہیں کہ لیگل سروسز کمیشن تنظیم کے اندر، یا لیگل سروسز کمیشن
کی جانب سے بیرونی فریقوں کے پاس رکھے جانے والے سبھی معلوماتی اثاثے کی رازداری،
راستبازی اور فراہمی کو جوں کا توں برقرار رکھنے کے تئیں پابند عہد ہے۔

واپس اوپر جائیں