Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

إخفاء زيارتك: اپنی آمد کو پوشیدہ رکھیں: آپ کی آمد اور سابقہ آمدوں کا ریکارڈ

یہ کیا ہے؟

ہماری ویب سائٹ آپ کو اپنی آمد پوشیدہ رکھنے کا ایک فوری طریقہ فراہم کرتی ہے۔ یہ رہنما آپ کو بتاتا ہے کہ ایسا کس طرح کریں، اور اپنی براؤزنگ کی روداد (ان ویب سائٹوں کے ریکارڈ جنہیں آپ ملاحظہ کرتے ہیں) کو کس طرح ہٹائیں تاکہ کسی شخص کو یہ معلوم نہ ہو کہ آپ کن سائٹوں پر گئے ہیں۔ اپنی آمد کو پوشیدہ رکھنا اپنی موجودہ آمد کو پوشیدہ رکھنے کیلئے، ہر صفحے کے اوپر موجود "میری آمد پوشیدہ رکھیں" والے بٹن پر کلک کریں۔ اس بٹن پر کلک کرنے سے آپ گوگل (Google) کے ہوم پیج پر پہنچ جائیں گے۔ "میری آمد پوشیدہ رکھیں" والے بٹن پر کلک کرنے سے صرف آپ کی موجودہ آمد ہی پوشیدہ رہے گی؛ آپ کے ویب براؤزر میں آپ کی آمد کا ریکارڈ اب بھی موجود رہے گا۔ ایسے ریکارڈوں کو حذف کرنے کیلئے، ذیل کی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ اپنی براؤزنگ کی روداد کو کس طرح پوشیدہ کرسکتے ہیں؟

جب آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو، آپ کا ویب براؤزر عام طور پر اس بات کی معلومات جمع کرلیتا ہے کہ آپ کن صفحات پر گئے ہیں۔ آپ درج ذیل ہدایات پر عمل کرکے ان معلومات کو حذف کرسکتے ہیں جن کا اطلاق آپ کے ویب براؤزر پر ہوتا ہے۔ یہ معلوم کرنے کیلئے آپ کون سا ویب براؤزر استعمال کررہے ہیں، اپنے ویب براؤزر کے اوپری بار میں موجود "help" پر کلک کریں۔ بہت سی قسموں کے کمپیوٹرز اور آپریٹنگ سسٹمز موجود ہیں۔ ہماری ہدایات کی بنیاد ونڈوز ایکس پی (Windows XP) اور ایپّل او ایس ایکس(Apple OS X) ، ہے، لیکن اسی طرح کے دیگر آپریٹنگ سسٹمز کیلئے بھی یہی ہدایات رہیں گی۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ ان ہدایات پر عمل کرنے سے قبل ایک "محفوظ" (جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو، مثال کے طور پر موسم یا مقامی معلومات سے متعلق) ویب صفحہ پر جائیں۔ اگر آپ ان پر عمل کرتے وقت ہماری ویب سائٹ پر ہی رہتے ہیں تو، آپ کا ویب براؤزر اس صفحے کی معلومات محفوظ کرسکتا ہے۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر (Internet Explorer)

انٹرنیٹ ایکسپلورر کے چند مختلف ورژن ہیں؛ ذیل کی معلومات انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 کیلئے ہے۔ آپ کو دیگر ورژن کے لئے درکار معلومات یکساں یا تھوڑی بہت مختلف ہوگی۔

  1. 1. مینو پر کلک کریں۔ "Tools".
  2. 2. پر کلک کریں۔ "Internet Options".
  3. 3. ٹیب پرکلک کرکے "Delete"کو منتخب کریں پھر "Browsing history" پر کلک کریں۔ "General"
  4. 4. پھر "Temporary Internet Files" پر کلک کریں پھر "Delete files" پر کلک کریں (پھر اگر پوپ اپ نمودار ہوتا ہے تو آپ کو "yes" پر کلک کرنا ہوگا)۔
  5. 5. "History" کو منتخب کریں پھر "Delete History"پر کلک کریں (پھر اگر پوپ اپ نمودار ہوتا ہے تو آپ کو "yes" پر کلک کرنا ہوگا)۔
  6. 6. "Form Data"منتخب کریں اور پھر "Delete Forms" پر کلک کریں ( اگر پوپ اپ نمودار ہوتا ہے تو آپ کو "yes" پر کلک کرنا ہوگا)۔
  7. 7. آخر میں اس ونڈو کے "Close" بٹن پر کلک کریں۔

فائر فاکس (Firefox) یا نیٹ اسکیپ (Netscape)

درج ذیل اقدامات ان کیلئے ہیں جو ونڈوز ایکس پی والے کمپیوٹر پر فائر فاکس استعمال کرتے ہیں۔ ایپّل میکنٹوش (Apple Macintosh) کا استعمال کرتے ہوئے اپنے براؤزنگ کی روداد کو ہٹانے کے طریقے سے متعلق ہدایات کیلئے براہ کرم اسکرول ڈاؤن کریں۔ ونڈوز ایکس پی پر فائر فاکس

ونڈوز ایکس پی پر فائر فاکس

  1. 1. "Tools" مینو پر کلک کریں۔
  2. 2. پوپ اپ ونڈو سے والے اختیار پر کلک کریں۔
  3. 3. "clear your recent history" والے لنک پر کلک کریں۔
  4. 4. آپ کی براؤزنگ کی روداد کو ہٹانے کیلئے چند اختیارات کے ساتھ ایک ڈراپ ڈاؤن باکس ہوتا ہے؛ آپ اپنے گزشتہ ایک گھنٹے، گزشتہ چار گھنٹے، گزشتہ دن، یا سب کچھ کو ہٹا سکتے ہیں۔
  5. 5. پھر یہ منتخب کریں کہ آپ کس چیز کو ہٹانا چاہتے ہیں؛ ہمارا مشورہ ہے کہ "براؤزنگ اور ڈاؤن لوڈ کی روداد" ("Browsing and Download History")،" فارم اور تلاش کی روداد" ("Form & Search History") اور "ذخیرہ" "Cache"کو منتخب کریں۔
  6. 6. جب آپ منتخب کرلیں کے کس چیز کو حذف کرنا ہے تو،"Clear Now" بٹن پر کلک کریں۔
  7. 7. آخر میں اختیارات والے باکس کو بند کرنے کیلئے "OK" پر کلک کریں

ایپل میکنٹوش پر فائر فاکس

  1. 1. "Tools" پر کلک کریں۔
  2. 2. "Clear Private Data" منتخب کریں۔
  3. 3. دیکھ لیں کہ "Browsing History"، "Saved Form and Search History"، "Cache" اور "Authenticated Sessions" کے دائیں طرف نشان لگا ہو۔
  4. 4. پھر "Clear Private Data Now" پر کلک کریں۔

اوپیرا(Opera)

  1. 1. "Tools" مینو پر کلک کریں۔
  2. 2. "Preferences" پر کلک کریں۔
  3. 3. اس صفحہ سے "Advanced" ٹیب کو منتخب کریں۔
  4. 4. اس صفحہ پر اسکرین کے بائیں جانب "History" والے حصے پر کلک کریں۔
  5. 5. پھر "Addresses" کے دائیں جانب "Clear" بٹن پر کلک کریں۔
  6. 6. اس کے بعد "Disk Cache" کے دائیں جانب "Empty Now" پر کلک کریں۔
  7. 7. آخر میں آپ کو ترجیح والا صفحہ بند کرنے کیلئے صفحے کے آخر میں موجود "OK" بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

سفاری (Safari)

سفاری ونڈوز اور ایپّل میکنٹوش دونوں کے استعمال کنندگان کیلئے دستیاب ہے؛ ہماری ہدایات ونڈوز ایکس پی اور ایپّل او ایس ایکس پر سفاری استعمال کرنے والوں کیلئے ہیں۔

ونڈوز ایکس پی پر سفاری

  1. 1. اپنی براؤزنگ کی تاریخ حذف کرنے کیلئے، صفحے کے اوپری حصے میں موجود مینو سے "History" منتخب کریں۔
  2. 2. "Clear History" پر کلک کریں۔
  3. 3. پوپ اپ باکس میں، "Clear" پر کلک کریں۔
  4. 4. ذخیرہ کو حذف کرنے کیلئے، صفحے کے اوپری حصے میں موجود مینو سے "Edit" پرکلک کریں۔
  5. 5. "Empty Cache" پر کلک کریں۔

اپنی براؤزنگ کی روداد حذف کرلینے کے بعد، آپ "Private Browsing" کا استعمال کرسکتے ہیں۔ پرائیوٹ براؤزنگ کا مطلب ہوگا کہ آپ ویب براؤزر کا استعمال سفاری کے ذریعہ براؤزنگ کی کسی بھی روداد کو محفوظ کیے بغیر کرسکیں گے۔

  1. 1. پرائیوٹ براؤزنگ (Private Browsing) استعمال کرنے کیلئے، مینو سے "Edit" بٹن پر کلک کریں۔
  2. 2. پھر نظر آنے والے باکس میں "OK" پر کلک کریں۔

ایپّل او ایس ایکس پر سفاری

  1. 1. اپنی براؤزنگ کی روداد حذف کرنے کیلئے، صفحے کے اوپری حصہ میں موجود مینو سے "History" پر کلک کریں۔
  2. 2. "Clear History" پر کلک کریں۔
  3. 3. پوپ اپ باکس پر، "Clear" پر کلک کریں۔
  4. 4. ذخیرہ کو حذف کرنے کیلئے صفحے کے اوپری حصے میں موجود مینو سے "Safari" پرکلک کریں۔
  5. 5. "Empty Cache" پر کلک کریں۔

اپنی براؤزنگ کی روداد حذف کرلینے کے بعد، آپ "Private Browsing" کا استعمال کرسکتے ہیں۔ پرائیوٹ براؤزنگ کا مطلب ہوگا کہ آپ ویب براؤزر کا استعمال سفاری کے ذریعہ براؤزنگ کی کسی بھی روداد کو محفوظ کیے بغیر کرسکیں گے۔

  1. 1. پرائیوٹ براؤزنگ استعمال کرنے کیلئے، مینو سے "Edit" بٹن پر کلک کریں۔
  2. 2. پھر نظر آنے والے باکس میں "OK" پر کلک کریں۔

واپس اوپر جائیں