Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

پی ڈی ایفز (PDFs) میں مدد

  • پی ڈی ایف (PDF)کیا ہے؟
  • پی ڈی ایف کو کیسے پڑھیں
  • پی ڈی ایف کو کیسے محفوظ کریں
  • پی ڈی ایف کے بارے میں معلومات تلاش کرنا چاہتے ہیں؟
  • پی ڈی ایف کو پرنٹ کرنے کا طریقہ
  • پی ڈی ایفز بصری طور پر معذور افراد کے لئے

پی ڈی ایف کیا ہے؟

اس ویب سائٹ پر موجود لگ بھگ تمام دستاویزات پی ڈی ایف کی شکل (قابل منتقلی دستاویز کی شکل (Portable Document Format)) میں ہیں۔ ہم پی ڈی ایفز کو اس وجہ سے استعمال کرتے ہیں کہ انہیں اسکرین پر پڑھنا اور پرنٹ کرنا اچھا ہوتا ہے۔

پی ڈی ایف فائلوں کو کھولنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے کمپیوٹر پر ایکروبیٹ ریڈر(Adobe Reader) کی ایک کاپی موجود ہو۔ آپ ایڈوب (Adobe) کی ویب سائٹ سے مفت میں یہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جہاں اس کے طریق کار کے بارے میں آپ کی رہنمائی کی جائے گی۔

پی ڈی ایف کو کیسے پڑھیں

پی ڈی ایف پڑھنے کے لئے بس اس کے لنک پر کلک کریں اور یہ ایک نئی اسکرین میں کھل جائے گا۔

پی ڈی ایف کو کیسے محفوظ کریں

پی ڈی ایف کو محفوظ کرنے کے لئے یا تو فائل(File) (اوپر بائیں جانب کے کونے میں) جائیں، پھر کے بطور (Save As) محفوظ کریں۔ یا ٹول بار میں 'ایک نقل محفوظ کریں' (‘save a copy’) والے بٹن پر کلک کریں۔

پی ڈی ایفکے بارے میں معلومات تلاش کرنا چاہتے ہیں؟

ہوسکتا ہے کہ آپ پوری دستاویز پڑھے بغیر کوئی مخصوص معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں۔ کوئی واحد لفظ یا فقرہ تلاش کرکے اس کام کو انجام دے سکتے ہیں۔اس کام کو کرنے کے دو طریقے ہیں:

  1. کنٹرول + F (Control + F)دبائیں۔ اس سے ایک چھوٹا سا بکس نمودار ہوگا جس میں آپ کو وہ لفظ یا فقرہ درج کرنا ہوتا ہے جو آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ جب آپ وہ لفظ درج کردیں تو اپنے کی بورڈ پر انٹر کو دبائیں۔ اس کے بعد آپ 'پچھلا' (‘Previous’)یا 'اگلا' (‘Next’)پر کلک کرکے پوری دستاویز میں کہیں بھی جاسکتے ہیں۔
  2. ٹول بار میں بنی دو چشمی علامت پر کلک کریں۔ آپ جو لفظ یا فقرہ تلاش کرنا چاہتے ہیں اسے درج کریں اور تلاش پر کلک کریں۔ اس سے ان تمام جگہوں کی فہرست آجائے گی جہاں جہاں وہ لفظ یا فقرہ تحریر ہوا ہے۔

یاد رکھیں کہ آپ صرف اسی دستاویز میں تلاش کرسکتے ہیں جو فی الحال کھلی ہوئی ہے۔

پی ڈی ایف کو پرنٹ کرنے کا طریقہ

کسی پی ڈی ایف دستاویز کو پرنٹ کرنے کے لئے ٹول بار میں بنے پرنٹ (print) بٹن پر کلک کریں۔ آپ پوری دستاویز یا منتخبہ صفحات پرنٹ کرسکتے ہیں۔

پی ڈی ایفز بصری طور پر معذور افراد کے لئے

ہم اپنے تمام پی ڈی ایفز کو حتی الامکان قابل رسائی بنانے کی ضمن میں کام کر رہے ہیں، تاکہ اسکرین پر پڑھنے والے سافٹ ویئر کے ساتھ ان کو استعمال میں لایا جاسکے۔

اگر آپ کے پاس ایڈوب ریڈر (Adobe Reader) کا ورژن 7 ہے تو، ,آپ اس کی رسائی کی اضافی صفات کو استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ بصری طور پر معذور ہیں تو، ایڈوب ریڈر تیز آواز میں وہ دستاویز پڑھ کر آپ کو سنائےگا۔ اس کام کو انجام دینے کے لئے:

  • اپنے کمپیوٹر پر پی ڈی ایف کی ایک کاپی محفوظ کریں
  • اس دستاویز کو ایڈوب ریڈر میں کھولنے کے لئے اس پر دوبار کلک کریں
  • ویو مینو میں جائیں اور 'تیز آواز میں پڑھیں'('read out aloud')کا اختیار استعمال کریں۔

ہوسکتا ہے کہ کچھ دستاویزات (جیسے پیچیدہ قسم کے جدولوں پر مشتمل دستاویزات) کام نہ کریں۔ اگر آپ کو پی ڈی ایف دستاویز تک رسائی حاصل کرنے میں پریشانی ہوتی ہے تو، براہ کرمcontact us۔ ہم آپ کو ایسا ورژن فراہم کرنے کی اپنی پوری کوشش کریں گے جس سے آپ کی ضرورت پوری ہوسکے۔

مزید معلومات کے لئے Adobe accessibility resource centre ملاحظہ کریں۔

واپس اوپر جائیں