مفت، راز دارانہ قانونی مشورہ 0845 345 4 345

مفت اختصاصی لیگل﴿ قانونی﴾ مشوروں کےلیے

0845 3454345

کمیونٹی لیگل ﴿قانونی﴾ ایڈوائس کو کال کریں:

  • مفت، رازدارانہ اورغیرجانبدارانہ مشورے قانونی مدد کےلیے دیے جاتے ہیں
  • مکمل تجزیےکی خدمات
  • پیر-9 بجے صبح – 6:30 شام
  • 4 پرمنٹ کال کریں – کال واپسی کی سہولت مہیا ہے
 

ڈائرکٹری کی تلاش میں مدد

یہ صفحہ قانونی معلومات اور مشورہ فراہم کنندگان کی ڈائرکٹری استعمال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تلاش بذریعہ

آپ اس ڈائرکٹری کا استعمال دو طریقوں سے کرسکتے ہیں:

  • اپنے قریب میں کسی فراہم کنندہ کو تلاش کرنے کے لئے، اپنا پوسٹ کوڈ درج کریں۔ آپ کو پورا پوسٹ کوڈ درج کرنے یا خالی جگہوں اور جلی حروف کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، آپ LE1 3BT،le1 3bt، LE1 or le1درج کرسکتے ہیں۔

  • متبادل کے طور پر، آپ جس تنظیم کو تلاش کر رہے ہیں اگر اس کا نام معلوم ہے تو، فراہم کردہ باکس میں اس کا نام درج کریں۔ اگر آپ کو اپنی پسند کی تنظیم تلاش کرنے میں دشواری ہو رہی ہے تو، چند حروف کا استعمال کرکے تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ مثال کے طور پر، "White"تلاش کرنے کے بجائے، "wh"تلاش کرنے کی کوشش کریں، جو آپ کے سامنے اس طرح کے ملتے جلتے ایسے ناموں کو پیش کردے گا جن کا تلفظ مختلف ہوتا ہے (جیسے، "Whyte"

قانون کے شعبے

اپنی قانونی دشواری سے وابستہ قانون کے دائرے (دائروں) والے باکس پر نشان لگائیں۔ پوری وضاحت کے لئے قانون کے زمرے دیکھیں۔

اگر آپ کو یقینی طور پر معلوم نہیں ہے کہ کون سا زمرہ منتخب کریں، تو 'تمام زمرے' (‘all categories’) والے باکس پر نشان لگائیں۔ یہ آپ کے منتخبہ شعبے میں 50 تک فراہم کنندگان کو آپ کے سامنے پیش کردے گا۔

ترقی یافتہ تلاش

اگر آپ کو اضافی تقاضے ہوں جیسے پہیّے والی کرسی تک رسائی یا قانونی امداد فراہم کنندہ کی ضرورت ہو تو 'ایڈوانسڈ سرچ' (‘advanced search’) والے بٹن پر کلک کریں۔

مدد کی سطح منتخب کریں

یہ سوال آپ سے آپ کو درکار خدمت کی سطح منتخب کرنے کا مطالبہ کرتا ہے:

  • عمومی مدد
  • خصوصی مدد۔

فراہم کنندگان کو ان سطحوں پر آکر لیگل سروسز کمیشن (Gurkha Free Legal Advice) کے ذریعہ کوالٹی مارکہ بنا دیا جاتا ہے۔ پوری صراحت کے لئے کمیونٹی ليگل سروس کوالٹی مارک (Community Legal Service Quality Mark) دیکھیں۔

کیا آپ کو قانونی امداد (لیگل ایڈ) فراہم کنندہ کی ضرورت ہے؟

قانونی امداد ان لوگوں کو قانونی مشورے کے اخراجات میں مدد کرتی ہے جو اس کے متحمّل نہیں ہوسکتے ہیں۔ زیادہ تر مقدمات میں، آپ قانونی امداد پانے کے لئے مالی طور پر اہل ہوسکتے ہیں (یہ پتہ لگانے کے لئے کہ آیا آپ قانونی امداد پانے کے اہل ہوسکتے ہیں آپ قانونی امداد سے متعلق کیلکولیٹر کا استعمال کرسکتے ہیں)۔

اگر آپ قانونی امداد کے لئے اہل ہیں اور آپ کو قانونی امداد فراہم کنندہ کی ضرورت ہے تو، اس باکس پر نشان لگائیں۔

کیا آپ کو مخصوص اہدافی گروپوں کے ساتھ کام کرنے والی تنظیمیں پسند ہیں؟

اگر آپ کسی خاص اہدافی گروپ (جیسے، تنہا رہنے والے والدین یا طلبہ) کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کی حامل تنظیم کے ساتھ معاملہ کرنا چاہتے ہیں تو، براہ کرم نیچے آویزاں ہونے والے مینو (ڈراپ ڈاؤن) مینو سے اس گروپ کا منتخب کریں۔

رسائی سے متعلق اختیارات

یہاں آپ اس چیز کی صراحت کرسکتے ہیں اگر آپ:

  • کسی ایسے دفتر میں جانا چاہتے ہیں جہاں کوئی فرد انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولتا ہے
  • برطانوی اشاراتی زبان استعمال کرتے ہوئے گفتگو کرنا چاہتے ہیں

· پہیّے والی کرسی تک رسائی چاہتے ہیں۔

اعلان دستبرداری

ان صفحات یا جن دیگر سائٹوں سے یہ صفحات جڑے ہوئے ہیں، نیز جن کو CLS کوالٹی مارک (Quality Mark) ملا ہوا ہے، ان میں مذکور تمام تنظیموں، کمپنیوں یا افراد کے ذریعہ فراہم کردہ مشورے کی قطعیت اس مخصوص تنظیم، کمپنی، یا افراد کی ذمہ داری ہے۔اس طرح کی کمپنیوں، تنظیموں یا افراد کے ذریعہ فراہم کردہ غلط یا گمراہ کن مشورے کے لئے لیگل سروسز کمیشن کے ذریعہ یا اس کی جانب سے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی جاتی ہے۔