مفت، راز دارانہ قانونی مشورہ 0845 345 4 345

مفت اختصاصی لیگل﴿ قانونی﴾ مشوروں کےلیے

0845 3454345

کمیونٹی لیگل ﴿قانونی﴾ ایڈوائس کو کال کریں:

  • مفت، رازدارانہ اورغیرجانبدارانہ مشورے قانونی مدد کےلیے دیے جاتے ہیں
  • مکمل تجزیےکی خدمات
  • پیر-9 بجے صبح – 6:30 شام
  • 4 پرمنٹ کال کریں – کال واپسی کی سہولت مہیا ہے
 

کوالٹی مارکہ

کوالٹی مارکہ

کوالٹی کا مارکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ تنظیم لیگل سروسز کمیشن کے طے کردہ کوالٹی کے معیارات کو پورا کرتی ہے۔ ان تنظیموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے نیچے دیا گیا کمیونٹی لیگل ایڈوائس کا نشان تلاش کریں یا ڈائرکٹری میں دیکھیں۔

flag_cls

ڈائرکٹری: اور میں نشان زد تنظیموں کی کوالٹی کی تین مختلف قسمیں ہیں۔ وہ جس سطح کی خدمات فراہم کرنے کے اہل ہیں ان کی ترتیب حسب ذیل ہے۔

عمومی تعاون

اگر آپ اپنی دشواری کے اہم عوامل کی شناخت اور اپنی بنیادی دشواریوں کو حل کرنے کے لئے معلومات کی فراہمی، مشورہ اور مدد میں کسی اور کے تعاون کے خواہاں ہوں تو آپ کو لازمی طور پر عمومی تعاون فراہم کنندہ کا استعمال کرنا چاہئے۔ عمومی تعاون فراہم کنندگان خاص طور سے سٹیزنس ایڈوائس بیورو اور دیگر مشاورتی ایجنسیاں ہیں۔

وہ کیا کریں گے؟

وہ:

  • آپ کی پریشانی کی تشخیص کریں گے

  • آپ کے لئے دستیاب طریقوں کی وضاحت کریں گے

  • آئندہ آپ کے لئے ممکنہ اقدام کی شناخت میں مدد کریں گے

  • آپ کو بنیادی تعاون دیں گے

  • فارم اور مسودہ نامے پر کریں گے؛ اور

  • اگر ضروری ہوا تو مزید معلومات کے لئے دیگر تنظیموں سے رابطہ کریں گے۔

کیس ورک میں عمومی تعاون

عمومی تعاون کی کچھ تنظیمیں اس مرحلہ پر کیس ورک بھی پیش کرسکتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے:

  • وہ آپ کی جانب سے کارروائی کرسکتی ہیں

  • وہ آپ کا مسئلہ کسی اور کے سامنے بھی رکھ سکتی ہیں تاکہ آپ کے حق میں فیصلہ سازی کے لئے انہیں ہم خیال بنایا جاسکے

  • وہ ٹیلی فون کے ذریعہ، خط کے ذریعہ یا روبرو بات چیت کرسکتی ہیں؛ اور

  • وہ مشاورت کی خدمات فراہم کرسکتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے باضابطہ قانونی کارروائیوں، مثلا کچھ خصوصی عدالتوں میں آپ کی جانب سے وکالت کرنا۔

یہ تنظیمیں قانون کے مختلف دائروں میں کیس ورک پیش کرسکتی ہیں ۔ مثال کے طور پر، رہائش یا ایسے امور جس سے عمر دراز افراد متاثر ہوں۔ آپ کو ڈائرکٹری میں اس کی تلاش کرنی چاہئے کہ کون سی تنظیم آپ کی حسب ضرورت کیس ورک کی نوعیت پیش کرتی ہے۔

خصوصی تعاون

جب آپ پیچیدہ قانونی دشواری اور مختلف قسم کی قانونی خدمات بشمول نمائندگی انجام دینے میں کسی فرد سے مشورہ کے خواہاں ہوں تو آپ کو خصوصی تعاون فراہم کنندہ کا استعمال کرنا چاہئے۔ کمیونٹی لیگل سروس فنڈ ایسے افراد کی مدد کرتا ہے جو نمائندگی کا بار نہیں اٹھا سکتے، جب تک کہ وہ کچھ شرائط پوری کرتے رہیں – مزید جانکاری کے لئے ہمارا Charges page دیکھیں۔ خصوصی تعاون فراہم کنندگان خاص طور سے مختار، مراکز قانون، اور کچھ سٹیزنس ایڈوائس بیورو ہیں۔

وہ کیا کریں گے؟

  • وہ قانون کے مخصوص دائروں میں پیچیدہ معاملات پر مشورہ اور قانونی تعاون فراہم کریں گے؛ اور

  • اگر اجازت مل جاتی ہے تو؛ عدالت میں آپ کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

خصوصی فراہم کنندگان قانون کے مختلف دائروں کے بارے میں مشورہ دیتے ہیں – جیسے، رہائش، قرض، نقل وطن، اور جرمView Categories of Law for full details

کیا آپ مزید جانکاری چاہتے ہیں؟

Quality Mark standards and information on applying for the Quality Mark پر درج لیگل سروسز کمیشن کے کوالٹی مارکہ کے بارے میں معلومات ڈاؤن لوڈ کریں۔

براہ کرم نوٹ کریں:

LSC فی الحال آپ کے ٹھیکہ جاتی سپلائرز اور ان لوگوں کے آڈٹ کے وسائل پر توجہ مرکوز کر رہا ہے جن کی مالی اعانت کوالٹی مارکہ کے حصول پر منحصر ہے۔ اگر آپ کی تنظیم ان زمروں میں نہیں آتی ہے تو آپ کی درخواست قبول ہونے یا آپ کی تنظیم کا آڈٹ ہونے کا امکان نہیں ہے۔ ہماری آپ کو صلاح ہے کہ مقامی حیثيت معلوم کرنے کے لئے اپنے LSC کے علاقائی دفتر سے رابطہ کریں۔ آپ کو ہونے والی کسی بھی طرح کی زحمت کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں اور اگر آپ تبصرہ کرنا چاہیں تو براہ کرم سپلائر ڈیولپمنٹ گروپ کو 85 Gray's Inn Road, London WC1X 8TX پر خط لکھیں یا qualitymark@legalservices.gov.uk پر ای میل کریں۔