مفت، راز دارانہ قانونی مشورہ 0845 345 4 345

مفت اختصاصی لیگل﴿ قانونی﴾ مشوروں کےلیے

0845 3454345

کمیونٹی لیگل ﴿قانونی﴾ ایڈوائس کو کال کریں:

  • مفت، رازدارانہ اورغیرجانبدارانہ مشورے قانونی مدد کےلیے دیے جاتے ہیں
  • مکمل تجزیےکی خدمات
  • پیر-9 بجے صبح – 6:30 شام
  • 4 پرمنٹ کال کریں – کال واپسی کی سہولت مہیا ہے
 

قانونی زمرے

آپ قانون کے درج ذیل حلقوں میں قانونی مشیروں کی تلاش کے لئے ڈائرکٹری کا استعمال کرسکتے ہیں:

فلاحی وظائف

یہ زمرہ ہر طرح کے فلاحی وظائف کے استحقاق میں تعاون پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو رہائشی وظائف، حالت جنگ کی پنشن یا ریاستی پنشنوں میں مشورہ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہو سکتی ہے کہ فلاحی وظیفہ کی جائزہ نشست میں کیا ہوتا ہے۔

پولس کے خلاف کارروائی

یہ زمرہ پولیس کے خلاف دعوی کرنے میں قانونی مدد پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو ہراساں کئے جانے، آپ کے گھر میں داخل ہونے، غلط طور پر قید کرنے، غلط طور پر گرفتار کرنے، آپ کی املاک میں مداخلت، حاسدانہ احتساب یا پولیس اتھارٹی کی دیگر نازیبا حرکتوں پر پولیس کے خلاف کارروائی کرنے میں آپ کومشورہ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

طبی طور پر نظر انداز کیا جانا

یہ زمرہ ہر طرح کے عوامی یا نجی میڈیکل پریکٹشنر کے خلاف نقصانات کے دعوے میں مدد پر محیط ہے۔ اس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور ماہرین دندان سے کرایا گیا علاج شامل ہے۔

کمیونٹی کی نگہداشت

یہ زمرہ محکمہ برائے سماجی خدمات یا نگہداشت صحت کی اتھارٹی کی جانب سے کمیونٹی میں فراہم کردہ خدمات کے ضمن میں قانونی تعاون پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو بیمار، عمر دراز یا معذوریوں کے حامل افراد کو خدمات یا سہولیات کی فراہمی میں ناکامی سے متعلق دعوی کرنے میں مدد کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

صارف اور عمومی معاہدہ

یہ زمرہ صارفین کی جانب سے کئے گئے ہر طرح کے معاہدوں میں تعاون پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو کسی مصنوعات کے بارے میں اس کے تیار کنندہ یا فروخت کنندہ کے دعوے پر اگر وہ چیز کھری نہیں اترتی ہے تو اس بارے میں دعوی کرنے سے متعلق مشورہ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ آپ کمپنی سے اپنا دستخط کردہ معاہدہ پورا کرنے یا معیار کے مطابق نہ ہونے پر کام کو ٹھیک ڈھنگ سے پورا کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔

جرم

یہ زمرہ مجرمانہ کارروائیوں میں کئے جانے والے ہر طرح کے کام میں قانونی مشورہ پر محیط ہے۔ مثال کے طور، اس میں تفتیش، مواخذہ اور سزا دینا شامل ہوتا ہے، آپ کو سزائے قید، نظر بندی یا پیرول کی مدت کے بارے میں مشورہ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ یہ زمرہ قیدیوں کے ساتھ کئے جانے والے برتاؤ کے طریقہ کے بارے میں مدد پر بھی محیط ہے۔

لین دین

یہ زمرہ آپ کی زیر ملکیت رقم کے بارے میں تعاون پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو آپ کے دیوالیہ ہوجانے یا قلاش ہوجانے کی وجہ سے مشورہ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ اگر آپ پر رہن، ٹیکس یا سرمایہ کاری کی ادائیگیاں واجب الادا ہیں تو اپنی قانونی حیثیت کے بارے میں آپ کو جاننا چاہئے۔

تعلیم

یہ زمرہ خدمت تعلیم، بشمول فراہمی تعلیم میں ناکامی کی صورت میں پیدا ہونے والی دشواریوں سے متعلق، قانونی مدد پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو تعلیم کے لئے فنڈ یابی یا خصوصی ضروریات کی تعلیم سے متعلق قانونی مقدمہ دائر کرنے کے بارے میں جاننا چاہئے۔

روزگار

یہ زمرہ دوران کام وقوع پذیر ہر ایک چیز سے متعلق مشورہ پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ یہ محسوس کرسکتے ہیں کہ آپ کو غلط طریقہ پر بے دخل کردیا گیا ہے۔ آپ کے معاہدہ ملازمت یا خواہ نسلی یا جنسی تفریق کی وجہ سے آپ کے ساتھ کوئی معاملہ ہو تو ان عوامل کے بارے میں آپ کو مشورہ کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ آپ کو یہ جاننا چاہئے کہ آیا ہڑتال قانونا ٹھیک ہے یا ڈیٹا کے تحفظ اور ملازم کی رازداری کی بابت آپ کا موقف کیا ہے۔

کنبہ

یہ زمرہ ہر طرح کے کنبہ جاتی امور میں قانونی تعاون پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو یہ جاننا چاہئے کہ اگر آپ طلاق کے بعد اپنے بچے کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں تو کیا کرنا ہوگا اور آیا دیگر فریق کو ان کے ساتھ معاہدہ کرلینا چاہئے۔ آپ اس صورت میں بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں کہ خانگی تشدد، یا آپ کے بچہ کی نگہداشت نہ ہونے یا اس کو لے پالک بنائے جانے کی صورت میں کیا کیا جائے۔

رہائش

یہ زمرہ آپ کے مکان سے متعلق قانونی دشواریوں کی صورت میں مدد پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو اس صورت میں مشورہ کی ضرورت ہوسکتی ہے کہ آپ پر کرایہ یا رہن واجب الادا ہوجاتا ہے، اصلاحات کی ضرورت پڑتی ہے یا مرمتیں کی جاتی ہیں، یا کبھی کبھار بے دخل کیا جارہا ہے یا شور و غل اور ہنگامہ سے پریشان ہیں۔ اس میں پٹہ داروں کے حقوق شامل ہیں۔

نقل وطن اور قومیت

یہ زمرہ UK میں نقل وطن سے متعلق ہر طرح کے معاملات میں قانونی مدد پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کی قومیت یا اس ملک میں آپ کے قیام کے حق سے متعلق آپ کے سوالات ہوسکتے ہیں۔ آپ کو پناہ گاہ، UK میں داخل ہونےکے لئے درکار معلومات اور آپ کو کیوں واپس بھیجا جاسکتا ہے اس بارے میں جاننے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

دماغی صحت

یہ ان تمام معاملات میں تعاون پر محیط ہے جہاں دماغی صحت سب سے اہم مسئلہ ہے اور آپ یا آپ کا زیر کفالت خدمات کی فراہمی کا خواہاں ہے یا آپ کو کسی ادارہ میں بے دخلی کا سامنا ہے۔ آپ کو ہر ایک چیز کے بارے میں تعاون دماغی صحت قانون 1983 سے مل سکتا ہے۔

ذاتی نقصان

یہ زمرہ کسی دیگر فرد یا تنظیم کی وجہ سے ہونے والے خسارے یا ذاتی نقصان کا دعوی کرنے سے متعلق مدد پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثہ کی صورت میں دعوی کرنے میں مشورہ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ آپ کو یہ جاننا چاہئے کہ دوران کام کسی حادثہ یا وہاں آپ کو لگنے والی کسی بیماری کی صورت میں آپ کا موقف کیا ہے۔

عوامی قانون

یہ زمرہ شہری آزادیوں یا حقوق انسانی کے بارے میں قانونی مشورہ پر محیط ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو جاننا چاہئے کہ حقوق انسانی قانون 1998 کس طرح آپ کی کیفیت پر اثر انداز ہوگا۔ ڈیٹا کے تحفظ، اطلاعاتی امور کی آزادی اور عوامی اداروں کے فیصلوں کو کس طرح چیلنج کیا جائے اس بارے میں مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔