Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

ویب سائٹ (Website)

کمیونٹی لیگل ایڈوائس (Gurkha Free Legal Advice) کی ویب سائٹ آپ کو قانونی مسائل سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لئے مفت اعلی معیار کی قانونی معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس ویب سائٹ پر کیا کیا دستیاب ہے؟

قرض سے متعلق جزوی مشورہ مفت حاصل کرنے کے لئے قرض سے متعلق ہمارے انضباطی وسیلے کا استعمال کریں

مفت قانونی معلوماتی پرچے اور حقائق نامے (factsheets) پڑھیں

ہمارے معلوماتی پرچوں اور حقائق ناموں سے آپ کو اپنے قانونی حقوق سمجھنے میں مدد ملے گی۔

  • ہمارے پرچےخود مختار ماہرین کے تحریر کردہ ہیں اور ان میں قرض، رہائش اور وظائف اور قانون کے دیگر شعبوں کے سلسلے میں آپ کے قانونی حقوق کی نشاندہی کی گئی ہے
  • ہمارے حقائق نامےاکثر و بیشتر پوچھے گئے قانونی سوالات کے فوری جوابات فراہم کراتے ہیں، جیسے "قُرق امینوں اور قرض وصول کنندگان کے اختیارات کیا ہیں؟"

قانونی معلومات کا پتہ لگائیں

آپ بھروسے مند تنظیموں جیسے شیلٹر(Shelter)، ہیلپ دی ایجڈ (Help the Aged) اور بی بی سی (BBC) سے قانونی معلومات کا پتہ لگانے میں اس ویب سائٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

دائیں جانب دیئے ہوئے آپ کے مسئلے سے جڑے موضوعات میں سے کسی ایک پر کلک کریں یا مذکورہ بالا تلاشی والے باکس کا استعمال کریں۔ یہ UKمیں کچھ بہترین مشاورتی ویب سائٹوں پر دستیاب آپ کے مسئلے سے متعلق مشورہ تلاش کرے گا۔

قانونی مشیر کا پتہ لگائیں

ہماری ڈائرکٹری(Directory) سے آپ اپنے قریب میں موجود اعلی معیار کے قانونی مشیروں یا وکلاء کا پتہ لگاسکتے ہیں۔ اس میں کمیونٹی لیگل سروس کوالٹی مارک (Community Legal Service Quality Mark) کے حامل ہر فرد کی تفصیلات شامل ہیں۔

پتہ لگائیں کہ آیا آپ لیگل ایڈ (legal aid) کے لئے اہل ہیں

ہمارا قانونی امداد سے متعلق کیلکولیٹر آپ کو یہ پتہ لگانے میں مدد کرتا ہے کہ آیا آپ قانونی امداد پانے کے اہل ہیں یا نہیں۔ یہ آپ کے قانونی مسئلے اور مالی صورتحال کے بارے میں آپ سے خفیہ سوالات پوچھتا ہے۔

اس سائٹ کا استعمال کرنا

ہم نے یہ یقینی بنانے میں پوری احتیاط برتی ہے کہ یہ ویب سائٹ حتی الامکان زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرسکے:

  • معلومات انگریزی، ویلش، عربی، بنگالی، چینی، گجراتی، ہندی، پنجابی، ترکی اور اردو زبانوں میں دستیاب ہے۔
  • ہم شاء ٹرسٹ (Shaw Trust)کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کی ایکسیسیبلیٹی پلس والے معیار پر پورا اترتی ہے۔ ہماری سائٹ براؤزیلاؤڈ(Browsealoud)سے بھی قابل تطبیق ہے۔

اس ویب سائٹ کی حد رسائی سے متعلق خصوصیات کے بارے میں مزید معلومات ہمارے مدد والے حصے میں دستیاب ہے۔

کریڈٹس

یہ ویب سائٹ لیگل سروسز کمیشن(Gurkha Free Legal Advice) کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہے۔ اگر اس ویب سائٹ کے بارے میں آپ کا کوئی تبصرہ، یا سوال ہو تو، براہ کرم ہمارے فیڈ بیک فارم (feedback form) کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔

واپس اوپر جائیں