Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

کمیونٹی لیگل ایڈوائس (Gurkha Free Legal Advice)
کی ہیلپ لائن

مفت مشورہ کے لئے ہمیں ابھی کال کریں

08001 225 6653


ہمارا دفتر بروز پیر تا جمعہ صبح 9 بجے تا رات 8 بجے اور بروز ہفتہ صبح 9 بجے اور دوپہر 12.30
بجے کے درمیان کھلا رہتا ہے

مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

کمیونٹی لیگل ایڈوائس کی ہیلپ لائن کس طرح میری مدد
کرسکتی ہے؟

کمیونٹی لیگل ایڈوائس آپ کو فون پر اعلی معیار کا، رازدارانہ مشورہ دے کر روزمرہ کے مسائل کو
نمٹانے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

آپ کو لیگل ایڈ (قانونی امداد (legal aid - سے مالی اعانت ملتی ہے، لہذا اگر آپ کم آمدنی یا وظائف پر
گزارہ کر رہے ہیں تو، آپ قرض، تعلیم، کنبہ، ویلفیئر بینفٹس (فلاحی (welfare benefits - اور
یکس کریڈٹس (ٹیکس کریڈٹس (tax credits - ، ملازمت اور رہائش کی دشواریوں کے بارے میں مفت آزادانہ
مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔

یہاں تک کہ اگر آپ لیگل ایڈ کے لئے اہل نہیں ہیں، تو بھی ہم آپ کا رابطہ درست ایجنسی یا مشاورتی تنظیم
سے کرواکر راستے تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
یہ خدمت انگلینڈ اور ویلز کے قانون پر محیط ہے۔

میرے کال کرنے پر کیا ہوگا؟

سب سے پہلے جس فرد سے آپ کی بات ہوگی وہ ایک آپریٹر ہوتا ہے۔ وہ قانونی طور پر تربیت یافتہ تو
نہیں ہوتے ہیں لیکن یہ پتہ کرنے کے لئے آپ کی پریشانی کےبارے میں آپ سے سوالات پوچھیں گے کہ
آپ کو کس قسم کی معلومات اور مشورہ درکارے ہے۔

  • اگر آپ کو کوئی ایسی پریشانی ہے جس میں ہم مدد کرسکتے ہیں، تو آپریٹر یہ پتہ
    کرنے کے لئے آپ سے آپ کے مالی حالات کے بارے میں کچھ مزید سوالات پوچھے گا کہ آیا
    آپ مفت خصوصی ماہرانہ مشورہ کے اہل ہیں۔ .
  • اگر آپ اہل ہیں اور فون پر مشورہ لینا چاہتے ہیں تو آپ کا رابطہ فوری طور پر ایک ماہر
    قانونی مشیر سے کرایا جائے گا۔ اس کے بعد یہ ماہر قانونی مشیر آپ کا معاملہ دیکھے گا۔ وہ آپ
    کی جانب سے خطوط لکھیں گے اور مالکان مکان و قرض دہندگان جیسے افراد سے آپ کے لئے
    بات کریں گے۔ یہاں تک کہ وہ آپ کو ملازمت سے متعلق ٹریبیونل میں اپنے ساتھ لے جانے کے
    لئے دستاویزات کا انبار تیار کرسکتے ہیں۔
  • آپ ہمارے مشیر سے بات کرسکتے ہیں، اعتماد کے ساتھ، جتنی بار بھی آپ کو ضرورت ہو، جب تک آپ کا مسئلہ حل نہ ہوجائے۔
  • حتّی کہ اگر ہم مدد نہیں کرسکتے ہيں تو بھی، ہم آپ کا رابطہ آپ کی مدد کرسکنے والی دیگر خدمات سے کروا سکتے ہیں۔
  • ہم اپنی خدمات کے لئے کبھی معاوضہ عائد نہیں کرتے ہیں۔ ہمارے سبھی مشورے اور مدد کے لئے قانونی امداد سے مالی اعانت حاصل ہوتی ہے۔

مجھے یہ فکر لاحق ہے کہ کال کرنے پر کتنی لاگت آئے
گی؟

بی ٹی (BT) لینڈ لائن سے کال کرنے پر 4 پنس فی منٹ سے زیادہ لاگت نہيں آتی ہے۔ موبائل سے کی
جانے والی کالوں پر عموماً زیادہ معاوضہ لگتا ہے۔ اگر آپ معاوضہ کے بارے میں فکر مند ہیں تو، آپ
مشیر سے واپسی فون کرنے کو بھی کہہ سکتے ہیں، یا آپ ہم سے اس طرح کال کرنے کو کہہ سکتے ہیں:

  • ہمارا آسان سا ویب فارم استعمال کریں - ہم آپ کے وقت کی مناسبت سے آپ کو کال کریں گے
  • 'legalaid' اور اس کے بعد اپنا نام لکھ کر 80010 پر بھیج دیں اور ہم 24 گھنٹوں کے اندر آپ کو کال کریں گے۔ آپ کے پیغام بھیجنے کی لاگت آپ کے آپریٹر کی معیاری شرح کے لحاظ سے ہوگی۔

خدمت ویسی ہی ہے لیکن ایک کال کرنے کی آپ کی لاگت بچ جائے گی۔

کیا میں دوسری زبان میں مشورہ حاصل کرسکتا ہوں ؟

اگر آپ انگریزی اور ویلش کے علاوہ کسی اور زبان میں مشورہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس ہیلپ لائن
کے پاس ایک مفت ترجمہ کی خدمت موجود ہے۔ لینگویج لائن 170 (Language Line) زبانوں میں فوری
ترجمہ کی خدمت فراہم کرتی ہے۔

کیا میں منی کام (Minicom)یا ٹائپ ٹاک (Typetalk)استعمال کرسکتا ہوں؟

منی کام اور ٹائپ ٹاک کالوں کا خیر مقدم ہے۔

  • منی کام بہرے، اونچا سننے والے، یا گویائی کے نقص کے حامل افراد کے ساتھ یا ان کے مابین
    مواصلت کے لئے ایک ٹیلیفون ٹائپ رائٹر آلہ ہے۔ منی کام نمبر ہے 0845 609 6677۔
  • ٹائپ ٹاک سے سماعت کی مشکلات میں مبتلا افراد کو مفت آپریٹر کی خدمت کی معرفت ٹیلیفون پر دیئے جانے والے مشورے تک رسائی کے لئے ٹیکسٹ فون کا استعمال کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔

Member of the Telephone Helplines Association logo

واپس اوپر جائیں