Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    08001 225 6653پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

کمیونٹی لیگل ایڈوائس (Gurkha Free Legal Advice)کے مراکز اور نیٹ ورکس

کمیونٹی لیگل ایڈوائس کے مراکز اور نیٹ ورکس خود مختار اور رازدارانہ قانونی مشورہ اور نمائندگی کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

ان سے درج ذیل سے وابستہ آپ کے مسائل میں مدد کے لئے وسیع پیمانے کی قانونی مشاورتی خدمات کو ایک ساتھ جمع کردیتے ہیں:

  • وظائف اور ٹیکس کریڈٹس (tax credits)
  • قرضہ
  • روزگار
  • رہائش
  • معاشرے کی نگہداش
  • خاندانی قانون۔

پورے انگلینڈ اور ویلز میں مراکز اور نیٹ ورکس تشکیل دیے جارہے ہیں۔ کمیونٹی لیگل ایڈوائس کا سب سے پہلا مرکز گیٹس ہیڈ میں کھل گیا ہے۔

کیا وہ میری مدد کرسکتے ہیں؟

ابتدائی وقت ملاقات پر، مفت عمومی قانونی مشورہ دستیاب ہے۔

اگر آپ قانونی امداد (لیگل ایڈ) کے لئے اہل ہیں تو، مزید، خصوصی، مشورہ دستیاب ہے۔ یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آیا کو مفت مشورہ مل سکتا ہے ہمارا قانونی امداد سے متعلق کلکولیٹر استعمال کریں۔

کچھ دشواریوں کے لئے آپ کو خصوصی مشورہ حاصل کرنے کے لئے قانونی امداد کا اہل ہونا ضروری نہیں ہے، اگرچہ آپ کودیگر شرائط پوری کرنی ہوں گی۔ ابتدائی وقت ملاقات پر ہی آپ کو اس بابت مشورہ دیا جائے گا۔

اگر مرکز یا نیٹ ورک میری مدد نہیں کرسکتا ہے تو کیا ہوگا؟

اگر وہ مرکز یا نیٹ ورک آپ کی مدد کرپانے کا اہل نہیں ہے تو وہ آپ کو دیگر ایسے طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ کو مدد مل سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کو دیگر ایسی تنظیموں کی تفصیلات دی جاسکتی ہیں جن سے مدد مل سکتی ہے، یا آپ کو قانونی معلوماتی وسائل کے ضمن میں رہنمائی فراہم کرائی جائے گی۔

گیٹس ہیڈ کیمونٹی لیگل ایڈوائس (Gateshead Gurkha Free Legal Advice) کا مرکز

Gateshead Gurkha Free Legal Advice Centre کا پتہ حسب ذیل ہے:

5 Regent Terrace
Gateshead
NE8 1LU

ٹیلیفون: 0191 478 5100
فیکس: 0191 477 4922

یہ مرکز بروز پیر تا جمعہ، صبح9 بجے شام 5 بجے کھلا رہتا ہے۔ آپ وہاں خط ڈال سکتے اور کسی کی آمد کا انتظار کرسکتے ہیں، یا کسی ایسے وقت پر ملاقات طے کرسکتے ہیں جو آپ کے لئے مناسب ہو۔

یہ مرکز بلیڈن (Blaydon) لائبریری کے مقام پر ہر منگل کو صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مشورہ فراہم کرتا ہے۔

گیٹس ہیڈ کیمونٹی لیگل ایڈوائس کا مرکز گیٹس ہیڈ سی اے بی (Gateshead CAB) اور گیٹس ہیڈ کا مرکز قانون (لاء سنٹر)، نیز قانون کی تین فرموں: Swinburne and Jackson, Ben Hoare Bell اور David Gray & Co کے اشتراک سے پیش کیا گیا ہے۔ اس مرکز کو مشترکہ طور پر گیٹس ہیڈ کونسل (گیٹس ہیڈ کا کونسل) اور لیگل سروس کمیشن

(Gurkha Free Legal Advice) سے مالی اعانت دستیاب ہوتی ہے۔

اگر میں مرکز تک نہیں جاسکوں تو کیا ہوگا؟

08001 225 6653 پر ہماری ٹیلیفون سروس کو کال کریں یا اپنے قریب کسی قانونی مشیر کا پتہ لگانے کے لئے، ہماری ڈائرکٹری تلاش کریں۔

واپس اوپر جائیں